کوسووو نے اپنی خالی جیلیں ڈنمارک کو کرائے پر دے دیں

ڈنمارک نے کوسووو کے ساتھ  پیر کو 15ملین یوروز کی سالانہ فیس کے عوض جیل کی تین سو کوٹھڑیاں کرائے پر لینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ملک کی جیلوں میں رش کو کم کیا جا سکے۔

ڈنمارک نے کوسووو کے ساتھ  پیر کو 15ملین یوروز کی سالانہ فیس کے عوض جیل کی تین سو کوٹھڑیاں کرائے پر لینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ملک کی جیلوں میں رش کو کم کیا جا سکے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ، جس میں دونوں ممالک نے پیر کو دستخط کیے تھے، پانچ سال کی ابتدائی مدت کے لیے ہے۔ مدت میں پانچ سال مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ ہفتے ڈنمارک کی انتظامیہ نے اشارہ دیا تھا کہ کوسووو بھیجے گئے قیدی غیر ملکی ہوں گے اور انہیں سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

سال 2015 سے ڈنمارک کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا اور جیل کے محافظوں کی تعداد میں بھی اسی تناسب سے کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے رش کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

سال 2023 سے قیدیوں کو کوسووو کے دارالحکومت پرسٹینا سے تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) کے فاصلے پر واقع ایک قصبہ گجیلان کی ایک جیل میں بھیجا جائے گا۔

ڈنمارک  کے وزیر برائے انصاف نک ہیکرپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک اہم معاہدہ ہے ’جو ہماری جیلوں میں گنجائش پیدا کرے گا اور ہمارے جیل افسران پر دباؤ کم کرے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے کوسووو ہم منصب البولینا ہکشیو نے کہا کہ ’بلقان ملک میں 700 سے 800 غیر استعمال شدہ جیلوں کی جگہیں ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ کرائے کی کوٹھڑیوں میں قیدیوں کو رکھتے وقت ڈنمارک کے قوانین کا اطلاق ہوگا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کی مالیت سالانہ 15 ملین یورو (17 ملین ڈالر) ہوگی۔

توقع کی جا رہی تھی کہ 2020 تک ڈنمارک کی جیلوں میں سزائیں مکمل کرنے کے بعد تقریباً 350 قیدیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل ناروے اور بیلجیم، نیدرلینڈز میں جیل کی کوٹھڑیاں کرائے پر لے چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا