پاکستان آئی سی سی اجلاس میں چار ملکی سیزیز کی تجویز دے گا: رمیز راجہ

پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت دوطرفہ سیریز کھیلنے کا تیار نہیں تو انہیں کسی چار ملکی سیریز کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ہوں۔

سپورٹس ویب سائٹ کوڈ کے مطابق اس ممکنہ سیریز میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی (تصاویر: اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ایک چار ملکی ٹی 20 سیریز کی تجویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی میچوں میں اضافہ ہوسکے۔

سپورٹس ویب سائٹ کوڈ کے مطابق اس ممکنہ سیریز میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ 

کوڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی کرکٹر نے کرکٹ کی دنیا کے بڑے میلے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ  پاکستانی کرکٹ شائقین کے جذبات کو سراہنے کے لیے پاکستان کے آئندہ دورے میں شرکت کریں۔ 

آسٹریلیا نے مارچ کے اوائل میں شروع ہونے والے تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

1998 کے بعد اپنے پہلے دورے کے لیے  کرکٹ آسٹریلیا پر عزم ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی دورے سے قبل پاکستان میں بہت زیادہ توقعات ہیں اور انہیں پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کے حالیہ تبصروں سے خوشی ہوئی ہے کہ وہ نجی طور پر ساتھیوں سے پاکستان جانے کی درخواست کرتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں رگبی سکس نیشنز کے طرز کی چار ملکی سیریز تجویز کرنے کا خیال ہے، جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ حصہ لیں۔ 

انہوں نے کہا:’میں سوچ رہا تھا کہ شاید آئی سی سی اجلاس میں یہ خیال پیش کروں۔‘

انہوں نے کوڈ سے بات کرتے ہوئے مزید کہا: ’اگر بھارت اور پاکستان دو طرفہ طور پر کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، تو انہیں چار ملکی [ایونٹ] میں شامل کریں، اور اس طرح ہر سال یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت میں جا سکتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے ضرور تجویز کریں گے۔ 

بھارت نے آخری بار 2013 میں دو طرفہ سیریز میں پاکستان کی میزبانی کی تھی اور اب ٹیمیں صرف عالمی ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے ہوتی ہیں۔

سب سے حالیہ میچ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں دبئی میں ہونے والا سپر 12 میچ تھا جس میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

گذشتہ سال سکیورٹی خدشات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ملک میں آ کر اور کوئی میچ کھیلے بغیر ہی دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا، جس سے ملک میں کرکٹ کے شائقین کو مایوسی ہوئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ