حریم شاہ کی نئی ویڈیو پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

بدھ کی صبح پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں پہلی بار پاکستان سے اتنی زیادہ رقم لے کر  برطانیہ آئی ہوں۔‘

یہ تصویر حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے جہاں ان کے ایک 93 ہزار کے قریب فالوورز ہیں(حریم شاہ/ انسٹاگرام)

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حریم شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع  کر دیں ہیں۔ 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو بدھ کو سامنے آئی جس میں وہ پاکستان سے بھاری رقم بنا کسی روک ٹوک بیرون ملک لے جانے کا دعویٰ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، اس لیے خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف  فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق: ’ایف آئی اے نے خاتون ٹک ٹاکر کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز  اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔‘

’اب ایف آئی اے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھے گی جس میں ان س کارروائی کی درخواست کی  جائے گی۔‘ 

واضح رہے کہ حریم شاہ نے دس جنوری کی رات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کے شہر دوحہ کے لیے سفر کیا تھا۔ 

ویڈیو میں کیا ہے؟

حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ ایک ویڈیو ’سنیک ویڈیو‘ پر اپلوڈ کی تھی جس میں انہیں ایک کمرے میں بہت سے کرنسی نوٹ ہاتھ میں اٹھائے کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

بدھ کی صبح پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں پہلی بار پاکستان سے اتنی زیادہ رقم لے کر  برطانیہ آئی ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ سچ ہے کہ پاکستانی روپے اور پاسپورٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔ کروڑں میں پاکستانی رقم ہو مگر آپ جب یورو یا ڈالر میں تبدیل کراتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ حکومت نے کرنسی اور پاسپورٹ کو اوپر لے جانے کا کہا تھا، مگر کچھ بھی نہیں کیا۔‘ 

انہوں نے ویڈیو دیکھنے والوں سے مخاطب ہو کر کہا ’میں بھاری رقم لائی، مگر کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا، اور کوئی کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔ مگر آپ ایسا کرتے ہوئے احتیاط کریں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل