آسٹریلین اوپن: رافیل نڈال اور جیسیکا پیگولا کی فتح

20 گرینڈ سلیم جیتنے والے نڈال اپنے تجربے سے کام لیتے ہوئے اس مقابلے کے فاتح رہے جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والے آخری آٹھ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنا چکے ہیں۔

خواتین کے مقابلوں میں امریکہ کی جیسیکا پیگولا نے یونان کی ماریہ سکاری کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں جمہوریہ چیک کی باربوا ریجیکوا نے بیلاروس کی وکٹوریا ازارنکا کو پچھاڑ دیا(اے ایف پی)

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اتوارکو آسٹریلین اوپن کے ساتویں دن ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے حریف کو شکست دے دی ہے۔

رافیل ندال نے فرانس کے ایدریان منارینو کو 6-7، 2-6، 2-6 سے شکست دی ہے۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں ان کا یہ ٹائی بریک اوپننگ سیٹ 28 منٹ تک جاری رہا۔

20 گرینڈ سلیم جیتنے والے نڈال اپنے تجربے سے کام لیتے ہوئے اس مقابلے کے فاتح رہے جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والے آخری آٹھ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنا چکے ہیں۔

35 سالہ نڈال کا آسٹریلین اوپن میں اپنی 17ویں شرکت کے دوران یہ 14واں کوارٹر فائنل ہوگا۔

میچ میں فتح کے بعد نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں ٹائی بریکر کے اختتام پر خوش قسمت رہا۔ مجھے بہت مواقع ملے لیکن میرے حریف کو بھی بہت مواقع ملے۔‘

نڈال کے مطابق ’پہلا سیٹ بہت مشکل اور اہم تھا۔‘

چوتھے راؤنڈ کے دوسرے میچ مین کینیڈا کے ڈینس شیپالوف نے جرمنی کے الیگزینڈر زیورف کو شکست دی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خواتین کے مقابلوں میں امریکہ کی جیسیکا پیگولا نے یونان کی ماریہ سکاری کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں جمہوریہ چیک کی باربوا ریجیکوا نے بیلاروس کی وکٹوریا ازارنکا کو پچھاڑ دیا۔

رواں آسٹریلین اوپن میں شرکت سے قبل کرونا ویکسین پر ہونے والے تنازعے کے باعث ٹورنامنٹ نہ کھیل سکنے والے عالمی نمبر سربیا کے نواک جوکووچ نے اگلے سال 2023 میں ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے سربراہ کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ ’نواک جوکووچ اس سال نہیں کھیل سکے لیکن وہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت ارادہ ضرور رکھتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’نواک جوکووچ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں اور وہ آسٹریلین اوپن کو بہت پسند کرتے ہیں۔‘

یاد رہے ویکسی نیشن تنازعے اور آسٹریلوی حکام سے قانونی جنگ کے بعد نواک جوکووچ گذشتہ ہفتے میلبرن سے واپس روانہ ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس