سعودی عرب: ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے پر خیرمقدم

سعودی عرب کی کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ’سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور سعودی سرزمین اور شہریوں کے دفاع میں مملکت کی حمایت پر ان کی تعریف کی ہے۔

درالحکومت کے قصر الیمامہ میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ’سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور سعودی سرزمین اور شہریوں کے دفاع میں مملکت کی حمایت کے امریکی عہد‘ کے لیے ان کی تعریف کی ہے (تصویر: ایس پی اے)

سعودی عرب کی حکومت نے منگل کو ’ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں‘ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حکومتی اعلان ریاض میں شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آیا جس میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کے حملوں کے خلاف اور مملکت کے دفاع میں حمایت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

درالحکومت کے قصر الیمامہ میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ’سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور سعودی سرزمین اور شہریوں کے دفاع میں مملکت کی حمایت کے امریکی عہد‘ کے لیے ان کی تعریف کی ہے۔

امریکی صدر نے اتفاق کیا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

کابینہ نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ ریاض خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کابینہ نے خطے میں ایران کے حمایت یافتہ گروپس کی جانب سے عدم استحکام کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ذرائع ابلاغ کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصابی نے کہا کہ کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی برادری اور عالمی تنظیموں کی جانب سے ابھا ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی حالیہ کوششوں کی مذمت کرنے کو سراہا۔ انہوں نے اس عمل کو ’بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، مملکت کے خلاف اعلان جنگ‘ قرار دیا ہے۔

حوثی ملیشیا کی جانب سے ہفتے کے روز کیے گئے ڈرون حملے میں دو سعودی شہریوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی وزرا کی کونسل نے ملک میں سلامتی اور ترقی کے حصول، یمنی عوام کے لیے انسانی امداد اور جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے یمن میں ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ایس پی اے کے مطابق  کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں وزرا کو شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس بات چیت میں عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پوسٹل سروسز کے شعبے میں تعاون کے لیے سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عمان کی وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت کی منظوری بھی دی تھی۔

وزرا نے سعودی اور قطری حکومتوں کے درمیان فضائی سروس کے شعبے میں ایک معاہدے کی منظوری دی ہے اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال حج سیزن کے لیے سیزنل ورکز کی انٹری ویزا فیس حکومت خود برداشت کرے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا