مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے لیے ہلال پاکستان کا اعزاز

حکومت پاکستان کے مطابق بل گیٹس کو کئی شعبوں میں پاکستانی عوام کی فلاح کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس پاكستان کے پہلے دورے پر اپنے وفد كے ہمراہ جمعرات كی صبح اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایوان صدر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان کے علاوہ دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ یہ پاکستان کا دوسرا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ہے اور ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ’پاکستان کے مفاد، ثقافتی، یا سماجی شمولیت کے لیے نمایاں سرانجام دی ہوں۔‘

ہلال پاکستان کا اعزاز صدرِ پاکستان عطا کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان کے مطابق بل گیٹس کو کئی شعبوں میں پاکستانی عوام کی فلاح کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیٹس اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن پاكستان میں پولیو كی ویكسین كے لیے گذشتہ کئی سالوں سے مالی امداد كر رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان آمد کے بعد بل گیٹس نے صدر ڈاكٹر عارف علوی كے علاوہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات كی، جس میں انہوں نے پاكستان میں پولیو اور كووڈ 19 کی روک تھام کے لیے امداد جاری ركھنے كا اعادہ كیا۔

وزیر اعظم كے معاون خصوصی برائے صحت ڈاكٹر فیصل سلطان نے  ایک ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس كو پاکستان آمد پر خوش آمدید كہا۔

وفاقی دارالحكومت میں ان كی سب سے پہلی مصروفیت نیشنل كمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) كا دورہ تھا، جہاں انہوں نے سینٹر كے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم كے معاون خصوصی برائے صحت ڈاكٹر فیصل سلطان سے ملاقاتیں كیں۔

بل گیٹس نے بعد ازاں این سی او سی كے صبح کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں مہمانوں كو این سی او سی کے کردار اور طریقہ کار، وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں، پاکستان بھر میں حالیہ کوویڈ 19 کی صورتحال اور بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور عوام کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے این سی او سی کے ذریعے رکھے گئے مختلف منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم كی گئیں۔

دورہ کرنے والے وفد کو کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا، جبكہ وفد کو جینوم سیکوینسنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات باالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی، اور پاکستان کی ویکسین ایڈمنسٹریشن رجیم جس نے این سی او سی کی ایک جامع كووڈ ردعمل تشکیل دینے اور نافذ کرنے كی تعریف كی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر اسد عمر نے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی پاکستان میں کوویڈ 19 کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات متعارف کرانے کے باوجود کرونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان