پولینڈ  کا روس کے خلاف فٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

پولش سوکر فیڈریشن کے صدر نے ہفتے کو کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں پولینڈ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر نہیں کھیلے گا۔

23 جون 2021 کو سینٹ پیٹرزبرگ کے سٹیڈیم میں سویڈن اور پولینڈ کے درمیان میچ (فائل تصویر: اے ایف پی)

پولش سوکر فیڈریشن کے صدر نے ہفتے کو کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں پولینڈ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر نہیں کھیلے گا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پولش سوکر فیڈریشن کے صدر سیزری کولیسزا نے ٹوئٹر پر روس کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ پولینڈ فیفا کو متفقہ مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے دیگر فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

کولیسزا نے ٹوئٹر پر لکھا: ’مزید الفاظ نہیں ہیں یہ عمل کا وقت ہے۔ یہ اقدام’جارحیت کے پھیلاؤ‘ کی بنا پر اٹھایا گیا۔

اس سے قبل پولینڈ نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ مارچ کو ماسکو میں کوالیفائنگ پلے آف سیمی فائنل نہیں کھیلنا چاہتا۔

 فاتح ٹیم فیفا  ورلڈ کپ قطر  میں جگہ بنانے کے لیے سویڈن یا جمہوریہ چیک سے کھیلے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ پاول زیفرناکے مطابق رواں ہفتے روس کے حملے کے بعد سے 100,000 افراد یوکرین سے سرحد عبور کر کے پولینڈ پہنچے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں رات کو ہونے والے دھماکوں اور سڑکوں پر لڑائی نے شہر کے مکینوں کو زیر زمین پناہ لینے پر مجبور کر دیا جس کے بعد ہفتے کو روسی فوج نے کیئف کی طرف پیشقدمی کی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ روسی فوجیوں نے کتنی دور تک پیش قدمی کی۔ یوکرین کے حکام نے حملوں کو روکنے میں کسی حد تک کامیابی کے بارے میں بات کی ہے تاہم دارالحکومت کے قریب لڑائی جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا