اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا: عمران خان

دوران خطاب وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ پیش گوئی کرتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام کا سب سے بڑا سمندر 27 مارچ کو اسلام آباد جلسے کے لیے نکلے گا۔

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 20 سے 25 کروڑ روپے ہمارے اراکین اسمبلی کو دے کر کھلے عام ضمیر خریدا جا رہا ہے (تصویر: پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر)

پنجاب کے شہر کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پیش گوئی کررہا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام کا سب سے بڑا سمندر اسلام آباد کے لیے نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ مجرموں کو پیغام دینے کے لیے ہو گا کہ ملک میں لوٹ مار کے دن ختم ہوچکے ہیں۔‘

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ  20 سے 25 کروڑ روپے ہمارے اراکین اسمبلی کو دے کر کھلے عام ضمیر خریدا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے جو لوگ ان برسوں میں دور ہوگئے تھے، حزب اختلاف کی وجہ سے قریب آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اللہ کا حکم ہے، امر بالمعروف، کہ جب آپ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کو کیسے گرا رہے ہیں تو ساری قوم پر اللہ فرض کردیتا ہے کہ اب برائی کے خلاف کھڑے ہوں، بدی کے خلاف جہاد لڑیں اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، جن کو آپ سمجھتے ہوں کہ جو مجرموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم نے اسلام آباد جلسے کے حوالے سے مزید کہا کہ یہ دن ہوگا جب قوم زندہ ہوگی، اللہ نے جو امربالمعروف کہا ہے اس پر عمل کرنا ہماری بہتری کے لیے ہے، جب قوم اس پر کھڑی ہوتی ہے تو قوم زندہ ہوتی ہے اور قوم اوپر آتی ہے۔

’الیکشن کمیشن پہلے ہی ان کے کنٹرول میں ہے‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’واپس آکر وہ (نواز شریف) پہلاکام یہ کرے گا کہ الیکشن کمیشن تو پہلے کنٹرول میں ہے، اخباروں کے اندر پیسہ چلائے گا، لفافہ صحافت اس نے شروع کی تھی اور اس نے میڈیا پر پیسہ چلانا ہے۔ اس کے بعد یہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرے گا کیونکہ کرپٹ آدمی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔‘

’ ابھی سے یہ عدلیہ کو تقیسم کر رہا ہے، ابھی سے سپریم کورٹ کے اندر ججوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے، یہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا کیونکہ اس نے اپنے کیسز ختم کرنے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کا اگلا حملہ پاکستان کی فوج پر ہوگا، ابھی تک جتنے بھی آرمی چیف آئے ہیں، سب کے ساتھ اس کے اختلافات ہوئے ہیں، خود آرمی چیف بناتا ہے اور پھر اس سے اختلاف کیوں ہوتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان