سعودی عرب کی غیر ملکیوں کے لیے’گرین کارڈ‘ سکیم

مستقل رہائشی سکیم کے تحت صرف ایک مرتبہ آٹھ لاکھ ریال یا پھر سالانہ بنیادوں پر ایک لاکھ ریال دے کر سعودی عرب میں رہا جا سکے گا۔

سکیم کا فائدہ اٹھانے والے غیر ملکی سعودی عرب میں ذاتی جائیداد کے علاوہ اپنا کاروبار بھی آزادی سے کر سکیں گے (اے ایف پی)

سعودی عرب نے دوسرے ملکوں میں رائج گرین کارڈ کی طرز پر غیر ملکیوں کے لیے خصوصی رہائشی سکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اتوار کو اعلان ہونے والی اس سکیم سےانتہائی امیر اور مختلف شعبوں کے ماہرین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سکیم دو طرح کی ہو گی، ایک مستقل اور دوسری سالانہ بنیادوں پر۔

مستقل رہائشی سکیم کے تحت صرف ایک مرتبہ آٹھ لاکھ سعودی ریال یا پھر سالانہ بنیادوں پر ایک لاکھ سعودی ریال دے کر سعودی عرب میں رہا جا سکے گا۔

سعودی کابینہ نے سکیم کی پچھلے مہینے منظوری دی تھی لیکن اتوار کو اس کا آن لائن پورٹل درخواست گزاروں کے لیے کھول دیا گیا۔

روئٹرز کے مطابق، سکیم کا فائدہ اٹھانے والے غیر ملکی سعودی عرب میں ذاتی جائیداد کے علاوہ اپنا کاروبار بھی آزادی سے کر سکیں گے۔ اس وقت سعودی عرب میں ایک کروڑ سے زائد غیر ملکی اقامہ نظام کے تحت رہ رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا