پوتن ہرن کے سینگ کا عرق کس لیے استعمال کر رہے ہیں؟

روسی تحقیقاتی خبر رساں ادارے ’پروئکٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر پوتن حالیہ برسوں میں اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند رہتے ہیں اور ماسکو کے سینٹرل کلینکل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ تفریحی شہر سوچی کے اکثر دورے کرتے ہیں۔

31 مارچ 2022 کی اس تصویر میں روسی صدر ولادی میر پوتن ماسکو سے باہر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ میں ایک اجلاس میں شریک ہیں(اے ایف پی)

ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر کینسر کے ماہر ڈاکٹر کے پاس درجنوں دورے کر چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ولادی میر پوتن ہرن کے سینگوں کے عرق میں نہا کر اپنی صحت کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

روسی تحقیقاتی خبر رساں ادارے ’پروئکٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر پوتن حالیہ برسوں میں اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند رہتے ہیں اور ماسکو کے سینٹرل کلینکل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ تفریحی شہر سوچی کے اکثر دورے کرتے ہیں۔

سوچی کے ہوٹلز اور ہسپتال کے عملے درمیان معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے تحقیقات میں دعویٰ ہے کہ صدر پوتن کے وفد میں طبی ماہرین کی اوسط تعداد 2016 اور 2017 میں پانچ سے بڑھ کر 2019 میں نو ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ہمراہ موجود طبی ماہرین میں آنکولوجسٹ سرجن ایوگینی سیلیوانوف بھی شامل ہیں جو ان کے پاس 35 بار فلائٹس لے کر پہنچے اور 2016 اور 2020 کے درمیان صدر پوتن کے ساتھ کل 166 دن گزارے۔

پوتن کے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزارنے والے ڈاکٹرز میں دو اوٹولرینگولوجسٹ شامل ہیں جو کان، ناک اور گلے کے ماہرین ہیں اور پروئکٹ کی رپورٹ کے مطابق وہ عام طور پر تھائرائڈ کی بیماریوں اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے ماہر ہیں۔

صدر پوتن کی خود ساختہ آئیسوکیشن، جب انہوں نے ڈوما کے انتخابات میں بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا، کے 16 دن کی مدت کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طبی حلقوں میں صدر پوتن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گلے سے متعلق کسی پیچیدہ بیماری کے علاج کے عمل سے گزرے ہیں۔

پروئکٹ، جو Agentstvo کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، پہلی روسی نیوز سائٹ تھی جسے ماسکو نے گزشتہ جولائی میں ’ناپسندیدہ تنظیم‘ قرار دیا تھا جب کہ اس کے متعدد صحافیوں کو بھی ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آزاد روسی نیوز سائٹ میڈوزا سے منسلک ایک صحافی، جنہیں گذشتہ سال اپریل میں ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا گیا تھا اور جن کی ویب سائٹ کو پچھلے ہی ماہ روس میں یوکرین میں جنگ کی رپورٹنگ کے لیے بلاک کر دیا گیا تھا، نے بھی اس رپورٹ میں تعاون کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ صدر پوتن اپنا غیر سائنسی نوعیت کا علاج بھی کروا رہے ہیں۔

مبینہ طور پر روسی صدر کو ان کے موجودہ وزیر دفاع سرگے شوئیگو نے ہرن کے سینگوں کے عرق میں نہانے کے فوائد کے بارے میں بتایا تھا۔ سرگے شوئیگو کے بارے میں حالیہ ہفتوں کے دوران عوامی طور نظر نہ آنے کی افواہیں بھی ہیں۔

2000 کی دہائی کے وسط میں، جب شوئیگو ہنگامی حالات کی وزارت کے سربراہ تھے، وہ مبینہ طور پر صدر پوتن کو الٹائی لے گئے جہاں پر رہنے والے سرخ ہرن کے سینگوں کے عرق سے ان کا علاج کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

روسی صدر کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے متعدد مواقع پر اس عرق میں غسل لیا جس کے بعد سے اس عرق کا غسل روسی اشرافیہ میں مقبول ہو گیا۔

ہرن کے سینگوں کا عرق جسے پینٹوکرائن کہا جاتا ہے، کے بارے قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ دل کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور جلد کو جوان رکھتا ہے جبکہ اس کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ ’مردانہ قوت‘ کو بڑھاتا ہے۔

تاہم پروئکٹ نے رپورٹ کیا کہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن زندہ ہرنوں کے سینگوں کو کاٹنے کے عمل کا موازنہ انسان کے ناخن جڑوں سمیت نکالنے جتنی تکلیف سے کرتے ہیں۔ زندہ ہرن کے سینگ موسم بہار میں اس وقت کاٹے جاتے ہیں جب سینگ سخت ہڈی میں شکل میں نہیں ہوتے اور خون سے بھرے ہوتے ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا