فارمیشن کمانڈرز قیادت کا آئینی بالادستی کے فیصلے پر اظہار اعتماد

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بعض عناصرگمراہ کن عناصر حالیہ دنوں میں پروپیگنڈا مہم کے ذریعے فوج اور سوسائٹی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بعض عناصرگمراہ کن عناصر حالیہ دنوں میں پروپیگینڈا مہم کے ذریعے فوج اور سوسائٹی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فوج کے سربراہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سکیورٹی چیلنجزاور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ریاستی اداروں پر سوشل میڈیا میں کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں فارمیشن کمانڈرز نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی ہرچیزسے مقدم ہے اور پاکستان فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور بلاامتیاز اس کا تحفظ کرتی رہے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور ردعمل کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فورم نے سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں اس بیان سے واضح ہے کہ پاکستان فوج ایک ادارے کے طور پر حالیے سیاسی تبدیلیوں کے بارے میں یک زبان ایک پیغام دینا چاہتی تھی۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان