اپریل کا گلابی چاند: ’سب سے بڑا اور روشن‘

ناسا نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نظر کے دھوکے کا تعلق ہمارے دماغ سے ہے جو بصری معلومات پر کارروائی کرتا ہے حالانکہ ابھی تک اس کی کوئی تسلی بخش سائنسی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی۔

مکمل گلابی چاند 16 اپریل 2022 کو کراکس میں سینٹرل پارک ٹاور کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے (تصویر: اے ایف پی)

ایسٹر ویک اینڈ پر سال 2022 کا اب تک کا سب سے بڑا اور روشن پورا چاند نظر آئے گا۔

ہفتے کی شب پورا چاند برطانیہ کے معیاری وقت سات بج کر 55 منٹ پر اپنے عروج پر تھا، لیکن پورا چاند جمعے کی صبح سے پیر کی سحر تک نظر آئے گا۔

اپریل کے پورے چاند کو روایتی طور پر ’گلابی چاند‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ شمالی امریکہ میں پائی جانے والی فلوکس سبولاٹا نامی کائی کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے۔

اگرچہ چاند کا اس نام کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر حالات درست ہوں تو اس کی رنگت گلابی مائل نظر آ سکتی ہے۔

یہ عمل عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند افق کے قریب ہوتا ہے اور جب سورج کی روشنی چاند سے زمین کی طرف منعکس ہو کر فضا میں بادلوں، دھول، دھوئیں یا فضائی آلودگی کے ذریعے فلٹر ہو جاتی ہے۔

’مون ایلوژن‘ نامی اثر کی وجہ سے چاند افق کے قریب بھی بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ناسا نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نظر کے دھوکے کا تعلق ہمارے دماغ سے ہے جو بصری معلومات پر کارروائی کرتا ہے حالانکہ ابھی تک اس کی کوئی تسلی بخش سائنسی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی۔

امریکی خلائی ادارے نے گذشتہ سال پوسٹ کیے گئے ایک بلاگ میں لکھا تھا کہ ’اس حقیقت کے باوجود کہ لوگ ہزاروں سالوں سے اس نظر کے دھوکے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمارے پاس ابھی تک اس کی کوئی ٹھوس سائنسی وضاحت نہیں ہے۔ شاید درخت، پہاڑ اور عمارتیں آپ کے دماغ کو یہ سوچنے میں مجبور کرتے ہیں کہ چاند معمول سے قریب اور بڑا ہے۔‘

یہ اس کی مکمل وضاحت نہیں ہے تاہم جیسا کہ مدار میں موجود ناسا کے خلابازوں نے بھی مون ایلوژن کا مشاہدہ کیا ہے حالانکہ اس کا موازنہ کرنے کے لیے پیش منظر میں کوئی چیز موجود نہیں تھی۔

برطانوی میٹ آفس کے مطابق اسویک اینڈ پر برطانیہ میں پورے چاند کے لیے حالات سازگار ہونے چاہییں۔

یہ چاند اگلے چند پورے چاند تک نسبتاً بڑا اور روشن نظر آتا رہے گا کیونکہ اس کا مدار اس دوران زمین کے قریب ہوتا ہے۔ جون اور جولائی دونوں کے سپر مون بھی اس سال دکھائی دیں گے کیونکہ چاند ان مہینوں میں زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس