کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لیے کابل جانے والے پاکستانی وفد کے سربراہ کے مطابق اس واقعے کا مذاکرات پر اثر نہیں پڑنا چاہیے تاہم تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ اگر اس کا الزام پاکستان پر لگا تو مذاکرات معطل ہو سکتے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے ساتھ مزاکرات پر پاکستان میں لوگوں کی رائے منقسم ہے لیکن اگر ریاستی اداروں نے مذاکرات کا آغاز کیا ہے تو یہ اہم ہے کیونکہ تشدد کے خاتمے کا حل مذاکرات ہی ہیں۔