حکومتی پالیسی اور قانون سازی بھی اسی موافق ہونی چاہیے جو اس خطے کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کی ضمانت بن سکے نہ کہ انویسٹمنٹ کے نام پر سب حقوق غیرعلاقائی کارپوریٹ سیکٹر کو منتقل ہوں۔
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے تالیداس میں گذشتہ ایک ہفتے سے مقامی لوگوں کے مطابق قریبی قراقرم کے پہاڑی سلسلے سے ’پر اسرار دھماکوں‘ کی آوازوں نے وہاں کے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔