برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت میں

بورس جانسن نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا اور بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ وہ وہاں کے کلچر سے کافی متاثر نظر آئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا اور بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ وہ وہاں کے کلچر سے کافی متاثر نظر آئے۔ تاہم ان پر ان کے ملک میں حزب اختلاف مختلف معاملات پر دروغ گوئی کا الزام عائد کرتی ہے، خصوصاً پارٹی گیٹ سکینڈل پر۔

ایک طرف وہ بھارت میں آزادی کے ہیرو کہلانے والے مہاتما گاندھی سے منسوب سابر متی آشرم گئے اور وہاں چرخہ چلا کر گاندھی کی یاد تازہ کی، وہیں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات اور تاریخی شہر احمد آباد کا بھی دورہ کیا، جو برطانیہ میں اینگلو انڈینز کی نصف آبادی کا گھر ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بورس جانسن کو اپنے دورے کے دوران  جے سی بی فیکٹری کے بنائے گئے بلڈوزر پر کھنچوائی گئی ایک تصویر کے باعث بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کمپنی کے بلڈوزروں کی مدد سے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

العربیہ اردو کے اس کارٹون میں بورس جانسن کے دورہ بھارت کی منظر کشی کی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون