سرباز خان: دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی

32 سالہ سرباز خان ہنزہ کے علاقے علی آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 2016 میں کیا۔

32 سالہ سرباز خان ہنزہ کے علاقے علی آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 2016 میں کیا۔ (تصویر: ایلپائن کلب)

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرباز علی خان آٹھ ہزار فٹ سے زائد بلندی والی چوٹی کنگچن جنگا سر کر کے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے جنہوں نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 10 سر کر لی ہیں۔

سرباز خان نے ہفتے کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنگچن جنگا کو بالآخر سر کرلیا، جو کہ 8586 میٹر بلند ہے۔

32 سالہ سرباز خان ہنزہ کے علاقے علی آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 2016 میں کیا۔

2019 میں وہ سپلیمنٹری آکسیجن کے استعمال کے بغیر نیپال میں 8516 میٹر بلند دنیا کے چوتھے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ لوہتسے کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

الپائن کلب پاکستان کے مطابق، انہوں نے 2017 میں 8125 میٹر اونچے نانگا پربت، 2018 میں 8611 میٹر اونچے K-2 اور 2019 میں 8163 میٹر اونچے براڈ پیک کو سر کیا تھا۔

اس سال کے شروع میں انہوں نے 8091 میٹر اونچا انپورنا پہاڑ، 8848 میٹر اونچا ایورسٹ اور 8035 میٹر اونچا گاشربروم II سر کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان میں سے چار مہمات میں مرحوم محمد علی سدپارہ ان کے ساتھ تھے۔

سرباز کا مقصد دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والا پہلا پاکستانی بننا ہے۔ وہ اس مہینے مکالو اور اس موسم گرما میں G1 کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کچھ روز قبل، پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نیپال میں موجود دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنگچن جنگا کو سر کرنے والے تاریخ کے سب سے کم عمر شخص بن گئے۔

شہروز کاشف اس سے قبل گذشتہ سال کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بنے تھے۔

کنگچن جنگا دنیا کا تیسرا سب سے بلند پہاڑ ہے اور موسم سرما میں کوہ پیمائی کے لیے نیپال جانے والوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان