پاکستان کے 19 سالہ کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے تیار

شہروز کاشف کے مطابق کامیابی کی صورت میں وہ دنیا کے چوتھے جب کہ پاکستان کے پہلے کم عمر کوہ پیما ہوں گے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

انیس سالہ شہروز کاشف پیر کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی خاطر نیپال روانہ ہو رہے ہیں۔

شہروز کے مطابق وہ کامیابی کی صورت میں دنیا کے چوتھے جب کہ پاکستان کے پہلے کم عمر کوہ پیما ہوں گے جس نے یہ معرکہ سرانجام دیا۔

وہ 20 روز تک کھٹمنڈو میں سیون سمٹ کیمپ کے ساتھ قیام کریں گے اور چھ اپریل کو ماؤنٹ ایورسٹ کی جانب روانہ ہوں گے. ان کا کہنا ہے کہ وہ 70 روز میں چوٹی سر کر کے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت کسی  قسم کی حکومتی سرپرستی حاصل ہے اور نہ ہی کوئی اور تنظیم ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہیں صرف اپنے والد کا تعاون حاصل ہے اور وہی ان کے اس شوق کے لیے مالی معاونت بھی کر رہے ہیں۔

شہروز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے جا رہے ہیں، پاکستان میں کوہ پیمائی کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جب کہ پاکستان میں کئی بلند چوٹیاں موجود ہیں۔

علی سدپارہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے ورثےکو آگے لے کر جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا