ایشیا ہاکی کپ میں بھارت پاکستان کے رحم و کرم پر

بھارت کی ٹیم کچھ مشکل میں نظر آ رہی ہے، جہاں اس کی قسمت اب اس کے اپنے ہاتھوں میں نہیں اور انڈونیشیا جیسی ٹیم کے خلاف صرف جیت اسے اگلے مرحلے میں نہیں پہنچا سکتی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 مئی کو کھیلا گیا تھا (تصویر: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن)

انڈونیشیا میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں بھارت اس وقت بظاہر پاکستان کے رحم و کرم پر دکھائی دے رہا ہے جہاں اس سے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پول اے میں شامل پاکستان، بھارت، جاپان اور انڈونیشیا میں سے اس وقت جاپان چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ چار پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

اس حساب سے پاکستان اور جاپان پول اے کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے چانسز زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔

مگر اسی پول میں شامل بھارت کی ٹیم کچھ مشکل میں نظر آ رہی ہے، جہاں اس کی قسمت اب اس کے اپنے ہاتھوں میں نہیں اور انڈونیشیا جیسی ٹیم کے خلاف صرف جیت اسے اگلے مرحلے میں نہیں پہنچا سکتی۔

اگر بھارت کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو جاپان کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ پہلے جاپان کو جیتنا ہوگا اور پھر بھارت کو انڈونیشیا سے بڑے مارجن سے جیت حاصل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب تک کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا تھا جبکہ اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف 13 صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے خلاف برابری پر میچ ختم کرنے کے بعد جاپان کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست کا سامنا کیا تھا۔

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اپنا آخری پول میچ آج جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ بھارت بھی جمعرات ہی کو انڈونیشیا کا سامنا کرنے والا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ بھارت یہ ٹورنامنٹ بطور دفاعی چیمپیئن کھیل رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل