گرے لسٹ: ’اہداف مکمل مگر مزید کام کرنا ہوگا‘

پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں برقرار رہنے مگر 34 نکات پر مشتمل اپنے دونوں ایکشن پلانز کو مکمل کرنے کو ظہور نے اپنے انداز میں پیش کیا ہے۔

ظہور (2022-06-19)

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا جمعے کو ایک رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم ساتھ ہی اس نے پاکستان کے 34 نکاتی ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اپنی جائزہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔

فیٹف نے اپنی جاری شدہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 34 نکات پر مشتمل اپنے دونوں ایکشن پلانز کو خاطر خواہ مکمل کر لیا ہے جس کے بعد اب فیٹف کی ٹیم پاکستان جا کر اصلاحات کا جائزہ لے گی۔

اس اعلان کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان فوج نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا فیٹف ایکشن پلان مکمل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آرمی چیف، وزیر خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فون کالز کیں اور انہیں اس پیش رفت پر مبارک باد دی۔

تاہم بعد میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ہفتے کو کہا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے دیے گئے تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں، مگر ابھی مزید کام کرنا ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا تھا کہ ’یہ پاکستان کی فتح ہے۔ ہم نے بہت کچھ کیا ہے اور ابھی مزید کام کرنا ہے۔‘

اس ساری صورتحال کو ظہور نے اپنے انداز میں پیش کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون