کوئٹہ: بارشوں سے چھت گرنے کے باعث چھ افراد ہلاک، ریسکیو عمل جاری

محکمہ اطلاعات بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی کراس کے قریب کچے مکانات منہدم ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پی ڈی ایم  اے نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

بلوچستان کے مشیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ کوئٹہ میں بارش کی وجہ سے گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگیے ہیں۔

مچھ میں پانچ افراد کو سیلابی پانی بہا کرلے گیا جن میں سے دوکو بچالیا گیا۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث کچے مکانات گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ جن کی میتوں کو ایدھی ایمبولینس کےذریعے گھر منتقل کردیا گیاہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مچھ کے علاقے گیشتری میں پہاڑوں پر ہونے والی بارش کا پانی ندی میں آ گیا جس دوران پانچ کان کن وہاں سے موٹر سائیکل پر گزر ر ہے تھے جو بہہ گئے۔ ان میں سے دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تین لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بچ جانے والوں کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بولان قومی شاہراہ کو صبح بارشوں کا پانی آنے کے باعث بند کردی گئی تھی جو اب کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کو ئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں شدید بارش سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جبکہ انہوں نے بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان بارش سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔  

وزیراعلیٰ کی جانب سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ایم سی کیو  اور پی ڈی ایم اے کو ریسکیو امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 انہوں نے شہر کے نشیبی اور مرکزی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے  جنگی بنیادوں پر اقدامات  کرنے اور متاثرین تک فوری رسائی اور امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

محکمہ اطلاعات بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی کراس کے قریب کچے مکانات منہدم ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پی ڈی ایم  اے نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

کوئٹہ ارباب ٹاون میں خانہ بدوشوں کے گھروں اور جھگیوں میں سیلابی پانی آنے کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگامی اقدامات بھی لیے گئے۔

 

مشیر داخلہ نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا عملہ متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ جگہوں پر پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مشیر داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ سریاب مل کے علاقے میں بارش کے بعد امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے کہا کہ اب تک 50 خاندانوں کے لئے سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، برتن، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

کوئٹہ میں محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمبولینسز پیٹرولنگ میں مصروف عمل ہیں اور مدد فراہم کر رہی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ امین آباد بروری روڈ نالے کے قریب پھنسے لوگوں کو تمام ضروری اشیا اور امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان