احمد محمود کا تعلق لیبیا سے ہے اور انہوں نے کئی سالوں کی مشق سے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کی مدد سے بیک وقت فن پارے بنانے کی صلاحیت پیدا کر لی ہے۔
جنگ زدہ ملک لیبیا میں احمد نے بچپن سے ہی اپنے شوق کو پروان چڑھایا، جس میں انہیں بہت مشکلات پیش آئیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ’میں نے بچپن سے ہی ڈرائنگ کا آغاز کر دیا تھا۔ میں کچھ کارٹون اور اینیمیشن دیکھا کرتا تھا اور ان کے ڈیزائن مجھے اچھے لگتے تھے۔ میں ان کی نقل بنانے کی کوشش کرتا تھا تاکہ میں یوگی یو نام کی ایک گیم کھیل سکوں۔ یہ میرا آغاز تھا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے شوق کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا: ’مجھے جو مشکلات پیش آئیں، ان میں سے لوگوں کا اس خیال سے متفق نہ ہونا اور ملک میں پینٹنگ سے متعلق مال کا دستیاب نہ ہونا تھا۔‘
احمد نے کہا: ’یہاں (لیبیا میں) کچھ زیادہ اوزار یا خام مال نہیں ملتا، اس لیے خود کو بہتر بنانا مشکل تھا۔ مجھے کوئی مدد بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔‘
اپنی منفرد صلاحیت پر بات کرتے ہوئے احمد نے کہا: ’مجھے نئے کام کرنا اور آزمانا پسند تھا اور میں اب بھی خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ شاید ایک دن فن کی نئی قسم وجود میں آئے گی یا ڈرائنگ کی کوئی نئی جہت، اس سب کے برعکس جس کے ہم عادی ہو چکے ہیں۔‘