پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین، بھارت آگے

عالمی انڈیکس رپورٹ کے شائع کنندگان کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی اے ٹی اے) کے ڈیٹا تک خصوصی رسائی حاصل ہے۔ یہ تنظیم دنیا کی سب سے وسیع اور درست سفری معلومات رکھتی ہے۔

تین نومبر 2018 کی تصویر میں پاکستانی پاسپورٹ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

رواں ہفتے شائع ہونے والی عالمی انڈیکس رپورٹ  کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ نے بین الاقوامی سفر کے لیے دنیا کے چوتھے کمزور ترین پاسپورٹ کا درجہ برقرار رکھا  ہے۔

عالمی انڈیکس رپورٹ میں بین الاقوامی سفر کی بنیاد پر سفری دستاویزات کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ’ہینلی پاسپورٹ انڈیکس‘ کے تحت دنیا بھر میں 227 سفری مقامات تک 199 پاسپورٹس کی ویزے کے بغیر رسائی کے حوالے سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔

عالمی انڈیکس کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی اے ٹی اے) کے ڈیٹا تک خصوصی رسائی حاصل ہے۔ یہ تنظیم دنیا کی سب سے وسیع اور درست سفری معلومات رکھتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فہرست میں 109 ویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے جو انڈیکس میں چوتھی بدترین پوزیشن ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا بھر میں صرف 32 مقامات تک ویزا فری رسائی ممکن ہے۔ آخری رپورٹ میں بھی پاکستان انڈیکس میں 109 ویں نمبر پر تھا جب کہ بھارت کو 87 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی پاسپورٹ پر 60 مقامات پر ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے۔

صرف تین دیگر ممالک کے پاسپورٹ شام (110)، عراق (111) اور افغانستان (112) درجہ بندی میں پاکستان سے نیچے ہیں۔

 2006 کے انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی نسبتاً بہتر تھی جب وہ 79ویں  نمبر پر تھا۔

پاکستان کی درجہ بندی میں کئی سال کے دوران بتدریج کمی آئی اور 2013 میں وہ اپنی سب کمزور پوزیشن یعنی 113 ویں نمبر پر آ گیا۔

انڈیکس میں جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا پہلے نمبر پر ہیں۔ ان ملکوں کے پاسپورٹ پر دنیا بھر میں 193 مقامات کا ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا