امریکہ: 1.1 ارب ڈالر کی لاٹری کی ٹکٹ خریدنے کے لیے رش

امریکہ میں میگا ملینز لاٹری کا انعام 1.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جس میں جیتنے والی ٹکٹ کا اعلان جمعے کی شب کیا جائے گا۔

امریکی ریاست چینو ہلز میں 28 جولائی 2022 کو شہری اس سیون الیون سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے ہیں جہاں سے 2016 میں امریکہ کی سب سے بڑی لاٹری کا ٹکٹ فروخت ہوئی (اے ایف پی)

امریکہ میں اس ہفتے ایک ارب ڈالر کی لاٹری کے فاتح کا اعلان کیا جائے گا، جو ملک کی تاریخ میں تیسری سب سے بڑی لاٹری کا انعام ہوگا۔

خبر رساں ادارے اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میگا ملینز لاٹری کا ایک ارب سے زائد ڈالر کا انعام جینے کا موقع 30 کروڑ میں سے ایک ہے۔

جمعے کی شب ریاست جارجیا میں قرعہ اندازی میں جیتنے والے ٹکٹ کے نمبر کا اعلان کیا جائے گا۔

جیتنے والے چھ نمروں کا ٹکٹ جس کے پاس ہوگا، وہ 1.1 ارب ڈالر کے انعام کا حق دار ہوگا۔

لاٹری ٹکٹ دکانوں میں دو ڈالر میں ملتا ہے اور منگل اور جمعے کی شب قرعہ اندازی میں جیتنے والے چھ نمبروں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

میگا ملینز انعام اب اتنا زیادہ اس لیے ہوگیا ہے کیونکہ گذشتہ 29 قرعہ اندازیوں میں کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں جیتا۔

یہ ملک کی تاریخ کا تیسرا بڑا انعام ہے، اس سے قبل 2018 اور 2016 میں نقد انعام تقریباً 1.6 ارب ڈالر تھا۔

’خوش قسمت‘ دکان پر رش

کیلی فورنیا کی چینو ہلز میں واقع چین سٹور سیون الیون کے کاؤنٹر کے اوپر ایک بورڈ اسے ’دنیا کا خوش قسمت ترین سیون الیون‘ قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی تاریخ میں لوٹری کا سب سے بڑا انعام چھ سال پہلے اسی دکان سے خریدی گئی لاٹری ٹکٹ کو ملا تھا۔

جمعرات کو ملک بھر سے صارف اس دکان پر لاٹری ٹکٹ خریدنے آن پہنچے، اس امید میں کہ شاید یہ دکان ایک بار پھر خوش قسمت ہوگی۔

وش جوسائی نے اے ایف پی کو بتایا: ’یہ خوش قسمت سٹور ہے تو مجھے امید ہے یہ میرے لیے بھی خوش قسمت ثابت ہوگا۔‘

جنوری 2016 میں اسی سٹور سے وہ جیتنے والا ٹکٹ خریدا گیا۔ جیتنے والے صارف نے تقریباً 1.6 ارب ڈالر کا انعام دو اور خوش قسمت لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جنہوں نے بھی جیتنے والے چھ نمبر کے ٹکٹ ملک کے دیگر حصوں میں خریدے تھے۔

بلبیر اتوال تین دہائیوں سے اس سٹور کے مالک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 2016 نے ان کی دکان کی قسمت پلٹ دی۔

انہوں نے بتایا: ’اب جب بھی انعام زیادہ ہوتا ہے، بہت سے لوگ آتے ہیں ٹکٹ خریدنے۔ دوسرے شہروں سے بھی لوگ آتے ہیں۔‘

لاٹری ٹکٹ خریدنے والے آتے ہیں اور دیگر سامان بھی خرید لیتے ہیں، جس سے ان کے منافع میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ