ایمبولینس کی تاخیر کے سبب سائیکل گاڑی پر بچے کا جنم

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کامیاب زچگی کے بعد ریڑھی پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے اپنا نومولود بیٹا ہاتھوں میں اٹھا ہوا ہے۔

بھارت میں سائیکل رکشہ ڈرائیور 21 جولائی 2015 کو بارش کے دوران مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچا رہا ہے (تصویر: اے ایف پی فائل)

بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ایک خاتون سائیکل گاڑی میں بچے کو جنم دینے پر مجبور ہو گئیں کیوں کہ ایمبولینس ان کے گھر بر وقت پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔

منگل کی رات جب خاتون کو درد زہ محسوس ہوا تو ان کے اہل خانہ نے ایمبولینس منگوائی۔ تاہم ایک گھنٹے تک انتظار کرنے کے باوجود ایمبولینس ریاست کے ضلع بستی کے گاؤں راموا پور میں ان کے گھر نہیں پہنچ سکی۔

خاتون کی ساس سونا دیوی کے مطابق اہل خانہ نے ایمرجنسی نمبر 102 ہر کال کرکے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ایمبولینس گاڑی منگوائی تھی۔ مقامی اخبار ’دینک بھاسکر‘ کی رپورٹ کے مطابق جب ایمبولینس ایک گھنٹے میں 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے نہ  کر سکی تو اہل خانہ نے دوبارہ ایمولینس سروس کو فون کیا جہاں سے ایمبولینس پہنچنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

خاتون کی حالت خراب ہونے پر ان کے اہل خانہ ایمبولینس کا انتظار کرنے کے لیے انہیں بڑی سڑک پر لے گئے تھے۔ بعد میں انہیں ہسپتال لے جانے کے لیے گاؤں سے ایک ریڑھی لائی گئی جسے سائیکل پر سوار ہو کر کھینچا جاتا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کامیاب زچگی کے بعد ریڑھی پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے اپنا نومولود بیٹا ہاتھوں میں اٹھا ہوا ہے۔

بعد ازاں انہیں کپتان گنج قصبے کے  کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کروا دیا گیا جس کے باہر کم از کم پانچ ایمبولینس کھڑی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میڈیکل افسر انچارج ایم کے چودہری کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’ہسپتال میں داخل ہونے کے فورا بعد خاتون کا علاج شروع کر دیا گیا۔ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ یہ معلومات اعلی حکام کو دے دی گئی ہیں۔ علاج کے بعد ماں اور بچے دونوں کو بدھ کو گھر بھیج دیا گیا۔‘

گذشتہ ہفتے اتر پردیش میں بچی کو جنم دینے کے فوراً بعد خاتون سڑک پر پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

آٹھ ماہ کی حاملہ کامنی شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر والدین کے گھر جا رہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے بچنے کوشش کرتے ہوئے ان کے شوہر رامو موٹر سائیکل کو قابو میں نہ رکھ سکے۔ ایک ٹرک نے خاتون کو کچل دیا جس کے بعد انتہائی زخمی حالت میں انہیں درد زہ محسوس ہونے لگا۔

مذکورہ خاتون بچی کو سڑک پر جنم دینے پر مجبور ہو گئیں لیکن خود چند منٹ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ حادثے میں نوزائیدہ بچی مکمل طور محفوظ رہی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا