امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک شخص نے لائٹر سے مکڑی کو مارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں آگ 60 ایکڑ پر پھیل گئی۔
دی انڈپینڈنٹ کے مطابق یوٹاہ کاؤنٹی جیل کے ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ 26 سالہ کوری ایلن مارٹن کو لاپرواہی سے آگ جلانے، منشیات کا سامان رکھنے اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
حتیٰ کہ یوٹاہ کے گورن سپینسر کوکس بھی اس واقعے پر حیران رہ گئے اور انہوں نے پیر کو ٹویٹ کیا: بچوں، منشیات مت استعمال کرو (اور خشک سالی کے دوران مکڑیوں کو آگ نہ لگائیں)۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز پیر کی سہ پہر سپرنگ ویل کے قریب جائے وقوعہ پر پہنچے۔ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں مشتبہ شخص ملا جس نے اعتراف کیا کہ یہ آگ اس نے لگائی تھی۔
عملہ اسے پہاڑی سے نیچے لے گیا تاکہ وہ پولیس کوبتائے اور بکنگ حلف نامے کے مطابق، اس شخص نے افسران کو بتایا: ’میں نے ایک مکڑی دیکھی اور اسے لائٹر سے جلانے کی کوشش کی۔‘
حلف نامے میں کہا گیا ہے:’جب اس نے مکڑی کو جلانے کی کوشش کی تو ارد گرد خشک جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گرفتاری کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو انہیں چرس اور منشیات کے سامان کا ایک جار ملا۔
یوٹاہ کاؤنٹی کے سارجنٹ سپینسر کینن نے اے بی سی 4 کو بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ مکڑی کو جلانا چاہتا تھا لیکن آپ جانتے ہیں کہ افسوس کرنے سے نتائج تبدیل نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا:’ وہ رک کر کیوں ایک مکڑی کی طرف متوجہ ہوا اور اسے جلانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا، ہم نہیں جانتے۔ اس کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ ہو سکتا ہے کہ اسے بھی اس کی وجہ معلوم نہ ہو۔ ‘
Suspect arrested in fire east of Springville. He told law enforcement he was using a lighter to burn a spider. After he was arrested @UCSO Deputies found drugs and paraphernalia in his backpack. He is being booked into jail. (I may be out of connection for a period of time.)
— Utah County Sheriff (@UCSO) August 2, 2022
یوٹاہ فائر ڈپارٹمنٹ کی معلومات کے مطابق آگ منگل کی صبح تک امریکی فاریسٹ سروس کی 60 ایکڑ اراضی تک بڑھ چکی تھی۔
ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 2500 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
© The Independent