انڈپینڈنٹ اردو کی ’شخصیتِ پاکستان‘

پچھلے 75 برسوں میں کس پاکستانی شخصیت نے سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے؟ انڈپینڈنٹ اردو کے پینل کی رائے۔

وہ شخصیات جنہوں نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے (پبلک ڈومین/کری ایٹو کامنز)

پاکستان کی عمر 75 برس ہو گئی۔ کسی انسان کے لیے تو یہ اچھی خاصی عمر ہے، جس میں وہ زندگی کے بیشتر کام نمٹا چکا ہوتا ہے، مگر ملکوں کے لیے یہ کچھ زیادہ عرصہ نہیں۔

تاہم پاکستان نے ان 75 برسوں میں متعدد ایسی شخصیات پیدا کی ہیں جن پر بجا طور پر فخر کیا جا سکتا ہے اور جنہیں ’شخصیتِ پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا جا سکتا ہے۔

لیکن اس شخصیت کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ انڈپینڈنٹ اردو نے اس مقصد کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کا ایک پینل تشکیل دیا جن کے سامنے سوال رکھا گیا کہ آپ کے خیال سے کس شخصیت نے 14 اگست 1947 سے 14 اگست 2022 تک سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس نے نہ صرف پاکستان معاشرے پر گہرا اور پائیدار اثر ڈالا بلکہ اس سے بین الاقوامی طور پر بھی پاکستان کے قد میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ 

ظاہر ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایسے کسی بھی سروے سے بالاتر ہیں اس لیے ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

اس پینل میں یہ اکابر شامل تھے:

  • افراسیاب خٹک
  • اکبر ایس احمد
  • پروفیسر انیس احمد
  • پرویز ہودبھائی
  • جمال شاہ
  • خورشید ندیم
  • عادل نجم
  • عائشہ صدیقہ
  • مبارک علی
  • مستنصر حسین تارڑ
  • مشاہد حسین
  • ناصر عباس نیر

پینل چونکہ متفرق افراد پر مشتمل تھا اس لیے ان کے جوابات بھی متفرق آئے۔ بعض لوگوں نے ایک سے زیادہ افراد کے نام بھی تجویز کیے۔

تو چلیے گنتی شروع کرتے ہیں۔ سب سے پہلے باری آتی ہے ایک ایک ووٹ لینے والوں کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آمنہ ہوتی (اکبر ایس احمد)، بلقیس ایدھی (عائشہ صدیقہ)، جاوید غامدی (خورشید ندیم)، جی ایم سید (عائشہ صدیقہ)، خیر بخش مری (عائشہ صدیقہ)، شعیب سلطان (اکبر ایس احمد)، عمران خان (مستنصر حسین تارڑ)، ملالہ یوسفزئی (پرویز ہودبھائی) اور مولانا مودودی (پروفیسر انیس احمد) نے ایک ایک ووٹ حاصل کیا۔ 

اس کے بعد باری ہے دو، دو ووٹ حاصل کرنے والوں کی۔ ان میں شامل ہیں خان عبدالغفار خان، جنہیں افراسیاب خٹک اور جمال شاہ نے ووٹ دیے، جب کہ ڈاکٹر عبدالسلام  کو ناصر عباس نیر اور عادل نجم نے ووٹ دیے۔ 

ایک شخصیت ایسی تھی جسے تین لوگوں نے ووٹ دیے۔ وہ ہیں ڈاکٹر ادیب رضوی جنہیں جمال شاہ، ڈاکٹر مبارک علی، مستنصر حسین تارڑ کی تائید ملی۔

اور اب باری ہے اس شخصیت کی جسے ہمارے پینل نے سب سے زیادہ ووٹ دیے، اور وہ ہیں عبدالستار ایدھی۔ انہیں کل پانچ ووٹ ملے: جمال شاہ، عادل نجم، مستنصر حسین تارڑ، مشاہد حسین سید، پرویز ہود بھائی

اس طرح ہمارے پینل کی رائے کے مطابق انسانیت کے مسیحا کہلانے والے عبدالستار ایدھی 75 برس کی ’شخصیتِ پاکستان‘ قرار پائے۔

پینلسٹس کی انفرادی آرا

افراسیاب خٹک

 

اکبر ایس احمد

 

انیس احمد 

ڈاکٹر انیس احمد نے ویڈیو نہیں بھیجی البتہ زبانی طور پر انہوں نے مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کو شخصیتِ پاکستان اور ان کی تفسیر ’تفہیم القرآن‘ کو پاکستان میں لکھی جانے والی بہترین کتاب قرار دیا۔


پرویز ہودبھائی

 

جمال شاہ

 

 


خورشید ندیم

 

عادل نجم

 

عائشہ صدیقہ

 

مبارک علی

 

مستنصر حسین تارڑ

 

مشاہد حسین

 

ناصر عباس نیئر

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تاریخ