پاکستان: سعودی فرمانروا کی ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ہدایت

پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کال میں کیا گیا۔

اسلام آباد میں 15 فروری 2019 کو گاڑیاں اس بینر کے نیچے سے گزر رہی ہیں جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہنے کے لیے لگایا گیا تھا (تصویر: اے ایف پی فائل)

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت کی ہے تاکہ پاکستانی معیشت کے لیے سعودی سپورٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سرمایہ کاری کی ہدایت ’جمہوریۂ پاکستان کی معیشت اور اس کے برادرانہ عوام کے لیے‘ سعودی عرب کے حمایت کی تصدیق ہے۔

ایس پی اے کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کال میں کیا گیا جس کے دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیربحث آئے۔  

سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے متعلق پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹویٹ کی کہ انہوں نے ’دوطرفہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔‘

بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو ’تاریخی سیلاب کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ (جس پر) بیش قیمت اظہار یک جہتی اور سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل بدھ کو قطری حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ’قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی‘ پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاکستان اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے۔

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر محض 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل ہی کافی ہیں۔

پاکستان بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور جولائی میں ریکارڈ حد یعنی 24 فیصد سے زیادہ افراط زر کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت