سعودی ولی عہد نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: پی ایم آفس

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

جدہ، 30 اپریل 2022: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے درمیان لی گئی تصویر۔ (تصویر: بندر بن جلود/سعودی شاہی محل/اے ایف پی)

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی قوم کو 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی ’ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ’دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔‘

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کے اپریل 2022 کے دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان