امریکہ: پولیس نے فیس بک پر شوٹنگ سٹریم کرنے والا ملزم پکڑ لیا

امریکی پولیس نے مشتبہ نوجوان کی تلاش تب شروع کی جب اس نے سرعام فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر لائیو سٹریم کی۔

میمفس پولیس سات ستمبر 2022 کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ فیس بک پر فائرنگ کی لائیو سٹریمنگ کے مشتبہ 19 سالہ نوجوان کو تلاش کیا جارہا ہے۔ (تصویر: میمفس پولیس ڈپارٹمنٹ ٹوئٹر)

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس کی پولیس نے بدھ کو ایک شوٹر کو حراست میں لے لیا جو متعدد فائرنگ کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔

 خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابو پولیس نے مشتبہ نوجوان کی تلاش تب شروع کی جب اس نے سرعام فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر لائیو سٹریم کی۔

ابتدائی اطلاعات میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی۔

میمفس پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر کہا کی ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ نوجوان کی شناخت ایزکیل کیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

میمفس پولیس نے اپنے ٹویٹ میں خبردار کیا کہ ایوان روڈ اور ہوج روڈ پر جانے سے گریز کریں۔

اس سے قبل پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اس مشتبہ نوجوان کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔

پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹس میں بتایا، ’مشتبہ شخص اب مفرور ہے۔ اس وقت تک بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا۔‘

پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے19 سالہ مشتبہ نوجوان کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلے الرٹ میں ایک مسلح اور خطرناک شخص کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا جس نے متعدد فائر کیے۔

پولیس نے بتایا کہ ’ہمیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ وہ فائرنگ کو فیس بک پر ریکارڈ کر رہا ہے۔‘

فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص نے دکان میں داخل ہوتے ہی سامنے نظر آنے والے شخص پر دو فائر کیے، تاہم ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

کے اے آئی ٹی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ مشتبہ شخص ٹینیسی کے پار آرکنساس میں فرار ہوگیا تھا۔

ممکن ہے مشتبہ شخص نے گاڑیاں تبدیل کی ہوں، جیسا کہ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ وہ ہلکے نیلے رنگ کی انفینیٹی میں تھا جس کا پچھلا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا، بعد میں کہا گیا کہ شائد وہ وہ سرمئی رنگ کی ٹویوٹا ایس یو وی میں تھا۔پولیس نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر الرٹ جاری کیا اور لکھا: ’مشتبہ نوجوان کی شناخت 19 سالہ ایزکیل کیلی کے نام سے ہوئی ہے۔‘

 

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ