نئے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرو کی ریلیز کے ساتھ ہی ایپل سٹورز مشکل میں پڑ گئے ہیں۔
نئے موبائل فونز کی رونمائی بدھ کو کی گئی تھی۔ آج سے اسے پیشگی آرڈر کے لیے کھول دیا گیا ہے اور آئندہ جمعے کو اس کا پہلا سیٹ فروخت ہو گا۔
ایپل نے صارفین کو اپنے آن لائن سٹور کے ساتھ ساتھ ایپ سے بھی ان ڈیوائسز کو پیشگی آرڈر کے ذریعے خریدنے کی حوصلہ افزائی کی ہے، لیکن جیسے ہی جمعے کو پری آرڈرز کھلے صارفین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئے۔
صارفین نے شکایت کی کہ وہ پیج لوڈ کرنے یا نئے فونز کو کارٹ میں شامل کرنے سے قاصر ہیں۔ دیگر کئی نے پیج میں ایرر کی شکایت کی۔
ان مشکلات سے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پیج کو ری فریش کرتے رہیں یا ایپ کو بند کر کے دوبارہ آرڈر کرنے کی کوشش کریں۔
نئے فونز کی ڈیلیوری کی تاریخیں اکتوبر اور اس کے بعد تک بڑھا دی گئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ متاثرہ صارفین نے نئے فون کو ریلیز ہونے والے دن حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا ہے۔
نئے فونز بدھ کی شام کو لائیو سٹریم ہونے والے ایک بڑے ایونٹ کے بعد ریلیز کیے گئے جس میں ایپل کی نئی گھڑیاں اور ایئر پاڈز کی ریلیز بھی شامل تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایپل کی نئی گھڑیاں فوری طور پر پری آرڈر کے لیے کھول دی گئیں اور آئندہ جمعہ یعنی 16 ستمبر کو آئی فونز کے ساتھ فروخت ہوں گی۔
نئے آئی فونز میں متعدد فیچرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ آئی فون 14 میں نسبتاً محدود اپ گریڈز ہیں۔ پرو ماڈل میں ہمیشہ آن رہنے والا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کے اوپری حصے میں موجود کیمروں اور سینسرز کو چھپانے والے ناچ کو ہٹا دیا گیا ہے اور پروسیسرز اور کیمروں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
آج کی ریلیز کا حصہ نہ بننے والا واحد نیا ماڈل آئی فون 14 پلس ہے جو سات اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
© The Independent