گوگل نے غلطی سے بلاگر کو ڈھائی لاکھ ڈالر بھیج دیے

بلاگر کا کہنا ہے کہ اگر گوگل کو یہ پیسے نہیں چاہییں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بلاگر کا کہنا ہے کہ اگست 2022 میں گوگل کی جانب سے 249,999.999 ڈالر کی رقم موصول ہوئی (اے ایف پی)

امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی اگست میں ایک آن لائن بلاگر کو ’اتفاقی طور پر‘ ڈھائی لاکھ ڈالر بھیج دیے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ رقم شناخت میں غلطی کی بنا پر بھیجی گئی۔

یوگا لیبز میں سکیورٹی انجینیئر کی حیثت سے کام کرنے والے سام کری نے انکشاف کیا ہے کہ دیوقامت ٹیکنالوجی کمپنی نے انہیں رقم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا تین ہفتے سے زیادہ عرصے میں جواب دیا۔

کری کا کہنا تھا کہ وہ ’بَگ باؤنٹی‘ پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں جن میں کسی سافٹ ویئر میں کمزوریاں تلاش کرنے والے ہیکروں کو معاوضہ دیا جاتا ہے، لیکن اس کام کا گوگل کی طرف سے بھیجی گئی رقم بھیجنے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

کری نے گوگل کی طرف سے رقم کی ادائیگی کے سکرین گریب کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’تین ہفتے کچھ زیادہ وقت گزر چکا ہے کہ گوگل نے اتفاقاً مجھے 249999   بھیجے اور اس وقت سے اب تک مجھے رابطے کے سافٹ ویئر کے ذریعے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

’کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم آپس میں رابطہ کر سکیں؟ (اگر آپ رقم کی واپسی نہ چاہیں تب بھی خیر ہے۔۔۔)‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کری نے پیر کو دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ گوگل سپورٹ سے رابطے اور گذشتہ ہفتے ٹویٹ کرنے کے بعد کمپنی نے رقم کے انتظام کے لیے ان کے ساتھ ای میل کے ذریعے رابطہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں مقامی ویلز فارگو (ملٹی نیشنل فنانشل سروسز کمپنی) کے پاس گیا اور انہیں ساری بات بتائی جس کے بعد انہوں نے حادثاتی طور پر ملنے والی رقم کی واپسی میں مدد کی۔‘

گوگل کے ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو تصدیق کی ہے کہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے بقول: ’حال ہی میں ہماری ٹیم نے انسانی غلطی کی وجہ سے غلط شخص کو ادائیگی کر دی۔ ہمیں خوشی ہے کہ متعلق شخص نے ہمیں معاملے کی جلد اطلاع دے دی۔‘

گذشتہ ہفتے اسی طرح کا کیس رپورٹ کیا گیا تھا جس میں پتہ چلا تھا کہ ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج، کرپٹو ڈاٹ کام نے حادثاتی طور پر آسٹریلیا میں خاتون کو ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر بھیج دیے تھے۔

میلبرن کی رہائشی خاتون نے یہ رقوم واپس کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے کرپٹو ڈاٹ کو غلطی کا احساس ہونے سے پہلے ہی پانچ بیڈ رومز کا مکان خرید لیا۔ اب وکٹوریا سپریم کورٹ اس مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی