مفتاح اسماعیل کا استعفی پیش، اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی پارٹی قائد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔‘

نامزد ہونے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بدھ کے روز پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے(اے ایف پی)

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اتوار کو لندن میں پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی پارٹی قائد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا: ’میں نے چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا اور پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔
مریم کے مطابق اس موقعے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ’مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر لندن پہنچے جہاں نوازشریف کے زیرصدارت اہم پارٹی اجلاس ہوا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا اور یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک محمد احمد خان اور احد چیمہ شریک تھے۔
خیال رہے پر احتساب عدالت نے حالیہ دنوں میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹس معطل کیے ہیں جس کے بعد ان کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ اگر ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے، اسحاق ڈار کو سات اکتوبر تک موقع دیتے ہیں کہ وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہوں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت