’ہم نے تاریخ بنتے دیکھی‘: بجلی سے اڑنے والے جہاز کی پرواز

امریکہ کی ایک کمپنی نے اپنا پہلا بجلی سے چلنے والا جہاز متعارف کروا دیا۔

امریکی کمپنی ایوی ایشن ایئر کرافٹ نے بجلی سے چلنے والا اپنا پہلا ہوائی جہاز متعارف کروا دیا۔

جہاز کی پہلی اڑان پر کمپنی کے سربراہ نے کہا: ’ہم نے تاریخ بنتے دیکھی ہے۔‘

واشنگٹن کے مضافاتی ایئر پورٹ پر 27 ستمبر کو ایوی ایشن ایئر کرافٹ کمپنی کے ایلس نامی جہاز نے آٹھ منٹ کی اڑان بھری۔

ایلس نامی جہاز ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی تک گیا اور 275 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آٹھ منٹ تک فضا میں بلند رہا۔

کمپنی کے صدر گریگری ڈیوس نے موقعے پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’یہ ہمارا بجلی سے چلنے والا پہلا ہوائی جہاز ہے۔ یہ سب کے لیے ایک اچھا تجربہ تھا۔ ہم نے تاریخ بنتے ہوئے دیکھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پرواز آٹھ منٹ تک جاری رہی۔ ہم نے ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی یہ عین ہمارے منصوبے کے مطابق تھی۔‘

کمپنی بجلی سے چلنے والے جہاز ایلس کی صلاحیت میں مرحلہ وار اضافہ کر کے اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی صدر کے مطابق ان کا ارادہ پرواز کے دورانیے کو دو گھنٹے تک بڑھانا ہے تاکہ تقریباً 250 ناٹیکل میل فضائی سفر کو ممکن بنایا جائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی