سینٹورس مال تحقیقات مکمل ہونے تک سیل: اسلام آباد پولیس

پولیس کے مطابق سینٹورس مال  کو خالی کرا لیا گیا لیکن فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد کے تجارتی بلیو ایریا میں واقع سینٹورس مال میں اتوار کی دوپہر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھواں عمارت کی تیسری منزل کے پاس سے اٹھ رہا تھا۔ 

انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم بھی سینٹورس مال کے پاس موجود ہے اور آگ لگنے کے واقعے کے تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نامہ نگار مونا خان کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینٹورس مال میں لگنے والی آگ ابتدائی طور پر فوڈ کورٹ میں لگی تھی۔

پولیس کے مطابق سینٹورس مال  کو خالی کرا لیا گیا لیکن فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

‏آئی جی اسلام آباد سمیت سینیئر پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سمیت سینیئر پولیس افسران، انتظامیہ کے اعلی حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو اور آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ ‏مال کے اندر آگ پر قابو پر لیا گیا ہے کسی بھی دکان کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ البتہ مال کے بیرونی حصہ میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جسے بجھایا جارہا ہے۔

پوش سیکٹر ایف ایٹ میں سینٹورس شاپنگ مال میں آگ پر قاپو پانے کے لیے پاکستان بحریہ کی معاونت بھی طلب کر لی گئی ہے۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کی فورس مال میں آگ بجھانے کی کوششوں میں معاونت کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کی ٹیم اورتین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان