’جمائما بغیر کرائے میرے دل میں رہتی ہیں‘

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے نہ صرف اردو میں بات کی بلکہ ایک پاکستانی ملی نغمہ بھی سنایا۔

جمائما خان 10 ستمبر 2022 کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہیں (اے ایف پی)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے برطانیہ میں یونیسف کی سفیر کی حیثیت سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف اردو میں بات کی بلکہ مشہور پاکستانی ملی نغمہ بھی میزبان کے کہنے پر گنگنایا۔

انٹرویو کے دوران جب جمائما گولڈسمتھ سے اینکر نے اردو میں کچھ بولنے کو کہا تو جمائما نے جواب میں کہا: ’کیا میں صرف پاکستان زندہ باد کہوں یا آپ کچھ زیادہ چاہتی ہیں؟‘

اس پر اینکر نے جمائما سے گانا گانے کی فرمائش کی جس پر جمائما نے پاکستانی ملی نغمہ سنایا اور بتایا کہ وہ یہ ملی نغمہ بچوں کے ساتھ گایا کرتی تھیں۔

اس انٹرویو کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آواز اٹھانا تھا۔ اس انٹرویو کے دوران جمائما نے بتایا کہ ان کی فلم کی ہر سکریننگ کی آمدن سے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی فنڈ کو مدد ملے گی۔

اس سے پہلے بھی جمائما گولڈ اسمتھ نے یکم ستمبر کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی فلم What’s Love Got To Do With کی سکریننگ کا اعلان کیا تھا۔

ٹوئٹر پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا  تھا کہ پرائیوٹ اسکریننگ میں فلم دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ رقم کی بولی لگانے والے شخص کو اس کے 20 ساتھیوں کے ہمراہ فلم دکھائی جائے گی۔

30 اگست کو بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا۔

مذکورہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر جمائما گولڈ سمتھ کے حق میں پیغام آتے رہے اور ملی نغمہ گانے پر سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

فاطمہ مشتاق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ خاتون میرے دل میں بغیر کرائے کے رہتی ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف نے جمائما کا پاکستان کے لیے ہمیشہ مثبت انداز میں ساتھ پر شکریہ ادا کیا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جمائما کے دل میں پاکستان دھڑکتا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ