پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے گھر کے باہر احتجاج کی کال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے بچوں کو نشانہ بنانے کے لیے میرے گھر کے باہر احتجاج، سوشل میڈیا پر یہود مخالف زبان استعمال کی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آ گئی ہوں۔‘
ان کی اس ٹویٹ پر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے اظہار یکجہتی تو کر رہے ہیں ساتھ ہی مایوس کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
عابد شیر علی نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔‘
اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔ pic.twitter.com/9GL6QqPOhR
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) April 14, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ’تاکہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے بعد اب جمائما کی یہ ٹویٹ سامنے آئی ہے جس کے جواب میں صارفین ’شرمندگی‘ کا اظہار کر رہے ہیں۔
مہوش اعجاز نے لکھا کہ ’میں اپنے ملک کے احمق لوگوں کے لیے واقعی میں شرمندہ ہوں، جانتی ہوں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا۔ اپنا خیال رکھیں۔‘
اس کے جواب میں جمائما نے لکھا کہ ’شکریہ، معذرت کی ضرورت نہیں ہے۔ زیادہ تر لوگ پیار کرنے والے ہیں۔‘
احتشام الحق لکھتے ہیں کہ ’یہ بالکل فضول ہے۔ سوری جمائما، یہ ہماری نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔ انہیں جا کر بنی گالا کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے۔ انہیں ایک عورت کے گھر کے باہر احتجاج کر کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‘
دوسری جانب معروف اینکر حامد میر نے جمائما گولڈ سمتھ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج نہیں کرنا چاہیے، اور اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کو جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔
’جو شیشوں کے گھروں میں رہتے ہیں ان کو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہیئے۔ ‘
PTI must stop protesting outside the house of @NawazSharifMNS in London and PML-N should not do the same outside the house of @Jemima_Khan those who live in glass houses should not throw stones on others https://t.co/Mce7mge9Xj
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 15, 2022
اس کے جواب میں جمائما نے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ نہ وہ اور ان کے بچوں کا پاکستانی سیاست سے کوئی لینا دینا ہے۔
With respect, The difference is that I have got nothing to do with Pakistani politics and neither have my children. They are low- key private individuals who are not even on social media. https://t.co/REB4u5ncqa
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022