یو ایس ایڈ کے تحت کاروباری خواتین کی معاونت کا معاہدہ

تحقیقی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، پاکستان کی مجموعی پیداوار میں 30 فیصد سے زائد حصہ ڈالتے ہیں۔

11 مئی 2004 کو اسلام آباد میں ایک آئی ٹی نمائش کے دوران پاکستانی سیلز خواتین مقامی طور پر تیار کردہ نوٹ بک کی نمائش کر رہی ہیں (اے ایف پی/فاروق نعیم)

امریکی حکومت نے یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC) اور یو ایس ایڈ کے ذریعے، پاکستان کے مالیاتی ادارے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور خواتین کی قیادت والے کاروباروں کی معاونت کرنا ہے۔

اسلام آباد میں جاری ایک بیان کے مطابق یہ شراکت داری چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو بہتر کریڈٹ ہسٹری اور فنانس تک برابر رسائی کے قابل بنائے گی۔ یہ منصوبہ ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی طرف سے یو ایس ایڈ پاکستان کے تعاون سے خوشحالی بینک کو فراہم کردہ 25 ملین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری سے ممکن ہوا ہے۔

تحقیقی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، پاکستان کی مجموعی پیداوار میں 30 فیصد سے زائد حصہ ڈالتے ہیں اور ملک کے غیر زرعی روزگار کا 80 فیصدپیدا کرتے ہیں، لیکن نجی شعبے کو دیے جانے والے تمام قرضہ جات کا صرف 6.3 فیصد انہیں ملتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف کلائمیٹ آفیسر جیک لیون، یو ایس ایڈ(پاکستان) کے قائم مقام مشن ڈائریکٹر مائیکل راسمین، خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر، امریکی حکومت اور خوشحالی بینک کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

 ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن نے خوشحالی بینک کو 10ملین امریکی ڈالرکے لیے50 فیصد لون پورٹ فولیو گارنٹی فراہم کی ہے تاکہ ملک بھر میں خواتین کی ملکیت والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کمرشل قرضہ جات فراہم کیے جاسکیں۔

ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے(2X Global Women's Initiative) نے 13.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کوان منصوبوں کے لیے مختص کیا ہے جو خواتین کی ملکیت ہیں یا جن کی قیادت خواتین کرتی ہیں یا ایسی مصنوعات و سروسز جو خواتین کو بااختیار بناتی ہیں۔

ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن نے خوشحالی بینک کو 15 ملین ڈالرکے لیے50 فیصد لون پورٹ فولیو گارنٹی بھی فراہم کی ہے جو صوبہ خیبر پختونخوا اور اس کے نئے ضم شدہ اضلاع میں کام کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو کمرشل قرضہ جات کی فراہمی میں مدد کرے گی۔

یو ایس ایڈکے قائم مقام مشن ڈائریکٹر مائیکل راسمین نے کہا، ’امریکی حکومت کی جانب سے قرضہ پر ضمانت کی فراہمی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور کاروباری خواتین کے لیے نجی فنانسنگ کی سہولت اور پاکستان کا خوشحال مستقبل یقینی بنانے میں مدد جیسے اقدامات امریکی حکومت کے طویل مدتی عزم کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف کلائمیٹ آفیسر جیک لیوائن نے کہا کہ ’آج کا یہ معاہدہ چھوٹے کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے ڈی ایف سی کے اس عزم کو ظاہر کرتے ہیں جو زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جامع ترقی اور روزگار فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں چھوٹے کاروباروں کو موسمیاتی بحران کے اثرات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دے گا تاکہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے والے کاروباروں کو مالی مدد فراہم کی جا سکے۔‘

خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے بینک کے اعلیٰ معیارات پر اعتماد کرنے پر ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’لون پورٹ فولیو کی یہ ضمانتیں خوشحالی بینک کی استعداد کار میں اضافہ کریں گی اور ہمارے لیے چھوٹے اور درمیانے درجہ کے بالخصوص ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کو بااختیار بنانے کے مزید مواقع پیدا کریں گی۔‘

خواتین کی زیر قیادت چھوٹے کاروبار پاکستان میں تمام ایس ایم ایز کا تقریباً 8 فیصد ہیں، پھر بھی انہیں 3.5 بلین ڈالر کے مالی فرق کا سامنا ہے۔

قرضہ کی گارنٹی کے طریقہ کار، مالیاتی شراکت داروں کو بعض ایسے خطرات سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں جنہیں وہ بصورت دیگر اپنے طور پر آسانی سے حل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، اس طرح غریب آبادیوں اور پسماندہ علاقوں کی مدد کے لیے وسائل کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر