پاکستان کے بلند صحرا سرفہ رنگا میں جیپ ریلی میں خواتین کی شرکت

سرفہ رنگا کا صحرائی علاقہ سکردو، بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کے بلند ترین اور سرد صحراؤں میں سے ایک ہے ۔

اس سرد صحرا میں گذشتہ چار برسوں سے جیپ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسے مقامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے(انڈپینڈنٹ اردو)

سرفہ رنگا کا صحرائی علاقہ سکردو بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کے بلند ترین سرد صحراؤں میں سے ایک ہے جہاں گذشتہ چار برسوں سے جیپ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں رواں برس خواتین نے بھی شرکت کی ہے۔

صحرا میں ڈرائیونگ خاصا مشکل کام ہے لیکن اس مقابلے میں شرکت کرنے والے کار ریسر کا کہنا ہے کہ بلندی کی وجہ سے گاڑیوں کی طاقت 30 سے 40 فیصد کم ہو جاتی ہے اور ریت میں گاڑی دھنسنے کا خطرہ بھی ہوتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رواں برس ہونے والی سرفہ رنگا کولڈ ڈیزٹ ریلی میں شعیب ملک نے جیت لی۔ انہوں نے 72 کلومیٹر کا ٹریک 48 منٹ میں پورا کیا جبکہ خواتین کی کیٹگری میں ضحیٰ خان نے میدان مار لیا۔

موٹر سائیکل کی 400 سی سی کیٹگری میں احمد جلال جبکہ 400 پلس سی سی میں اسحاق اخونزادہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ سی سٹاک میں شہزاد دستی، بی سٹاک میں سلطان عزیز اور سٹاک اے میں عقیل احمد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیے صحرا میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں دیگر شہروں سے آنے والے لوگ بھی شامل تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا