سرفہ رنگا کار ریلی میں خواتین ریسرز بھی شامل

حکومت گلگت بلتستان کے علاوہ پاک ویلز اور تمام سٹیک ہولڈرز کی شراکت داری سے سرفہ رنگا ڈیزرٹ کولڈ ریلی شگر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت بلندی پر واقع ٹھنڈے صحرا سرفہ رنگا میں کار ریلی کو منعقد کرنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

ریلی کے انعقاد سے سیاحت کے شوقین افراد کو ایڈونچر، کلچر، سفاری، نیچرسمیت قدرتی رعنائیوں کے بھرپور نظاروں کے مواقع فراہم  ہوں گے۔

حکومت میگا ایونٹ 14،15,16 اکتوبر کی تاریخوں پر سرفہ رنگا سرد صحرا میں کار ریلی کے انعقاد کرنے کے لیے پوری تیاری کر رہے ہے۔

حکومت گلگت بلتستان کے علاوہ پاک ویلز اور تمام سٹیک ہولڈرز کی شراکت داری سے سرفہ رنگا ڈیزرٹ کولڈ ریلی شگر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس ریلی کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر شہریار شیرازی نے کہا: ’حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لئے اس طرح کے مختلف ایونٹس کرتے چلے آرہی ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے ہم دنیا کو گلگت بلتستان کے موسم خزاں کے خوبصورت رنگوں اور گلگت بلتستان کی خوبصورتی  کو دکھانا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔

’اس ایونٹ کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ ایک پرامن خطہ ہے۔‘

اس ریلی کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے، ریلی کے ڈرائیورز کو چار قسم کے مختلف روٹ ملیں گے اور ٹریک تقریباً اس سال  75 کلو میٹر پر مشتمل ہوں گے اس میں  خواتین کار ریسر بھی شامل ہوں گی۔ سرفرنگا ریلی کا آغاز 14 اکتوبر کو ہوگا اور اختتام 16 اکتوبر کو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ایونٹ میں کار کے علاوہ بائیک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ  کلچرل ایونٹ پولو میچ، تلوار ڈانس  کے علاوہ مختلف کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

محکمہ سیاحت اور گلگت بلتستان حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انتظامیہ کے خیال میں گلگت بلتستان سپورٹس اور مختلف بین الاقوامی ایونٹس کے لیے سب سے زیادہ سازگار ہے۔

ڈپٹی کمشنر شگر شہریار شیرازی نے انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا: ’اس میگا ایونٹ کو ہم نے انٹرنیشنل سطح پر لے جانے کی کوشش کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جی بی کی سیاحت کے حوالے سے بہت اہم ہوگا۔ ہمارا ایونٹ مقامی لیول پر شروع ہو رہا ہے۔

’11 اکتوبر سے شگر میں پولو ہوگا اور ڈسڑکٹ سکردو میں فٹ بال کے میچز ہوں گے۔ ان کے فائنل اور سیمی فائنل میچز 14 اور15 اکتوبر کو سکردو میں کھیلے جائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر سے ٹینٹ ولیج قائم ہوگا جس میں ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈی سی شگر نے بتایا کہ انہی تاریخوں میں ایک مینا بازار کا انعقاد ہوگا اس کے بعد 15 تاریخ کو ذخ (دیسی کشتی) کا مقابلہ ہے۔ پھر اسی دن کار ریلی ہوگی جس میں 100 کے قریب کار ریسرز شریک ہوں گے۔

15  تاریخ کو میگا کلچر نائٹ بھی ہوگی جس میں مقامی اور پاکستان سے دیگر آرٹسٹ حصہ لیں گے۔

16 اکتوبر کو فائنل کار ریس کا مقابلہ ہوگا اور اس کے بعد ایک  اختتامی تقریب بھی ہو گی۔

ڈی سی شگر کے مطابق: ’اس دفعہ ہم نے کوشش کی ہے اس زگ ذیگ ٹریک کے لیے چار کیٹگریز رکھی جائیں۔ ویمن کیٹگری، لائٹ کیٹگری، ہیوی کیٹگری اور موٹر سائیکل کیٹگری۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل