اٹلی کی ٹرافی بنا کر فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت

اٹلی کی ٹیم رواں مہینے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں شامل نہیں البتہ باقی ٹیمیں ضرور اس کی بنائی گئی ٹرافی حاصل کرنے کی تگ ودو کریں گی۔

اٹلی کے شہر میلان کے مضافات میں واقع قصبے پادیرنو دونیانو میں قائم یہ فیکٹری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس مرتبہ اٹلی کی ٹیم میگا ایونٹ میں شامل نہیں البتہ باقی ٹیمیں ضرور اس کی بنائی گئی ٹرافی حاصل کرنے کی تگ ودو کریں گی۔

جی ڈی ای برتونی نامی اس فیکٹری کے پروڈکشن مینیجر سالواتورے ایانیتی کا کہنا ہے کہ ’کسی کو ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ہمارے بنائے گئے کپ کو اٹھائے دیکھنا ہمیشہ سے جذباتی کیفیت رہی ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’ہمیں یہ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے کہ اٹلی دوسری بار ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہا، تاہم ہم جانتے ہیں کہ اٹلی دیگر مقابلوں میں شریک ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے لمحے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال