دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں کون کون پاکستانی ہیں؟

اردن کے ایک ادارے نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سرِ فہرست ہیں۔

اس فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی 50 شخصیات کی رینکنگ کی گئی ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی نہیں ہے (رائل اسلامک سٹریٹیجک سٹڈیز سینٹر)

اردن میں قائم رائل اسلامک سٹریٹیجک سٹڈیز سینٹر کی جاری کردہ دنیا کے 500 بااثر ترین افراد کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات شامل ہیں جن میں عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ، نواز شریف، شہباز شریف، ملالہ یوسفزئی، عابدہ پروین، شرمین عبید چنوئے، میر شکیل الرحمٰن، سلمان اقبال سمیت 29 شخصیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس فہرست میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کو سال کی بہترین شخصیت (Man of the Year) قرار دیا گیا ہے۔ مولانا مدنی کی خدمات کے ذیل میں فہرست میں لکھا ہے کہ انہوں نے انڈیا کے مختلف علاقوں میں سانحوں کا شکار بننے والوں کی مدد کی اور وہ ملک بھر میں مدرسوں اور مکاتب میں دس لاکھ سے زیادہ بچوں کی تعلیم کا انتظام کر رہے ہیں۔

وومن آف کا ایئر کا خطاب امریکی عالمہ عائشہ عبدالرحمٰن بیولی کو ملا ہے۔ عائشہ نے متعدد اسلامی متون کے تراجم کر رکھے ہیں۔

اسلامی دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر سعودی شاہ سلمان ہیں، جن کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ وہ دنیا کے تیل کے 20 فیصد ذخائر ان کے پاس ہیں۔

دوسرے نمبر پر ایران کے رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای ہیں۔ ان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ مذہبی پیشوا ہونے کے ناطے ایران کی سیاست میں عمل دخل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چوٹی کی پانچ دوسری شخصیات میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی تیسرے نمبر پر، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان چوتھے نمبر پر، جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ ابن الحسین پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ 

اس فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی 50 شخصیات کی رینکنگ کی گئی ہے یعنی انہیں ایک سے لے کر 50 تک نمبر دیے گئے ہیں، لیکن بعد کی 450 شخصیات کی رینکنگ نہیں کی گئی۔

ان 50 بااثر ترین شخصیات میں پاکستان کی دو شخصیات شامل ہیں، چھٹے نمبر پر جسٹس تقی عثمانی اور 42ویں نمبر پر تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا نذر الرحمٰن۔

2020 میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سال کی شخصیت کا اعزاز ملا تھا، تاہم اس سال وہ ٹاپ 50 میں شامل نہیں ہیں۔

فہرست میں شامل پاکستانی شخصیات کے نام یہ ہیں:

  • ڈاکٹر ادیب رضوی
  • الحاج اسماعیل صدیقی
  • پروفیسر اکبر ایس احمد
  • شیخ الیاس قادری
  • جاوید احمد غامدی
  • خانم طیبہ بخاری
  • زاید حامد
  • سراج الحق
  • سلمان اقبال
  • آیت اللہ سید ساجد علی نقوی
  • شرمین عبید چنوئے
  • مولانا طارق جمیل
  • ڈاکٹر طاہر القادری
  • عابدی پروین
  • عرفان صدیقی (سائنس دان)
  • پروفیسر عطاء الرحمٰن
  • عمر سیف
  • عمران خان
  • ڈاکٹر فرحت ہاشمی
  • جنرل قمر جاوید باجوہ
  • محمد اویس رضا قادری
  • جسٹس محمد تقی عثمانی
  • آیت اللہ محمد حسین نجفی
  • ملالہ یوسفزئی
  • منیبہ مزاری
  • میاں شہباز شریف
  • میاں نواز شریف
  • میر شکیل الرحمٰن
  • مولانا نذر الرحمٰن
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا