انڈیا میں دنیا کا سب سے بلند پولنگ سٹیشن

انڈیا کے الیکشن کمیشن نے صرف 52 ووٹرز کے لیے ہماچل پردیش میں 15256 فٹ کی بلندی پر پولنگ سٹیشن بنا دیا۔

انڈیا کی ہمالیائی ریاست ہماچل پردیش میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے شہریوں نے دنیا کے بلند ترین پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

پہاڑی ریاست میں قائم کیے گئے 7884 پولنگ سٹیشنوں میں سے ایک لاہول اور سپیتی ضلعے میں تاشی گنگ گاؤں میں قائم کیا گیا۔ 15256 فٹ کی بلندی پر واقع یہ دنیا کا سب سے بلند پولنگ سٹیشن ہے جہاں 52 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

ریاست کے الیکشن کمیشن آفس کا کہنا ہے کہ ’اسے ماڈل پولنگ سٹیشن بنایا گیا تاکہ معمر اور معذوری کا شکار ووٹروں کو ووٹ ڈالنے میں آسانی ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہماچل پردیش میں جہاں انڈیا کے وزیر اعظم نرنیدرمودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور حریف جماعت کانگریس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ تھا، قانون اسمبلی کی 68 نشستوں پر انتخابات کروائے گئے۔

اس سال الیکشن میں 412 امیدواروں نے حصہ لیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ریاستی الیکشن کے نتائج کا اعلان آٹھ دسمبر کو کیا جائے گا۔

جہاں حکمران بی جے پی وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی قیادت میں ہماچل پردیش میں ایک ہی مدت کے بعد ووٹ کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی روایت توڑنا چاہتی ہے وہیں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی امید ہے۔ کانگریس کو انتخابات میں تیزی سے ناکامیوں کا سامنا ہے۔

اگرچہ آغاز میں پولنگ کا عمل سستی روی کا شکار رہا تاہم سورج بلند ہوتے ہی اس میں تیزی آ گئی اور دوپہر ایک بجے تک پہلے پانچ گھنٹے میں تقریباً 37.19 ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا