پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے میں پاکستان کو شکست کے بعد انگلینڈ نے سیریز نے میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کو 17 سال بعد آنے والے انگلش ٹیم کے ہاتھوں سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے (اے ایف پی)

انگلینڈ نے ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔

میچ کی چوتھی اننگز میں انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقت میں پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کو جیتنے کے لیے 157 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ تاہم پاکستانی بلے باز دوسرے سیشن تک ہی انگلش بولرز کا مقابلہ کر سکے۔

پاکستانی بلے بازوں نے بہتر مزاحمت کی لیکن وہ ملتان ٹیسٹ اور سیریز بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پاکستان کی طرف سے سعود شکیل نے 94 اور محمد نواز نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، مگر دوسری طرف انگلش بولرز نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کو ہدف تک پہنچنے نہ دیا۔

اس طرح پاکستان کو 17 سال بعد آنے والی انگلش ٹیم کے ہاتھوں پہلے راولپنڈی اور اب ملتان میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

انگلینڈ اپنی جارحانہ کرکٹ کے باعث پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار جبکہ دوسری اننگز میں مارک ووڈ نے بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میچ میں 11 وکٹیں لینے پر نوجوان بولر ابرار احمد کو میچ کا بہترین بولر قرار دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بلے بازوں کے لیے سازگار راولپنڈی کی وکٹ پر عمدہ بولنگ کرنے والے اولی رابنسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے جبکہ ملتان میں سپنرز کے لیے مددگار وکٹ پر شاندار سنچری سکور کرنے پر انگلینڈ ہی کے ہیری بروک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیری براک نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 108 رنز کی اننگز کھیلی جس سے انگلش ٹیم پاکستان کو 355 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکی تھی۔

جواب میں پاکستان نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے امام الحق کی جگہ محمد رضوان کو اوپننگ کے لیے بھیجا تھا اور یہ تجربہ کسی حد کا کامیاب بھی رہا۔

پاکستان کو اوپننگ جوڑی نے دوسری اننگز میں 66 رنز کا آغاز فراہم کیا جبکہ پانچویں نمبر پر آنے والے امام الحق نے نصف سنچری سکور کی۔

پہلی اننگز میں 75 رنز کی اننگز کھیلنے والے کپتان بابر اعظم دوسری اننگز میں صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ