کراچی ٹیسٹ بھی انگلینڈ جیت گیا، پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر پہلا وائٹ واش

ایک جانب جہاں یہ انگلینڈ کے لیے تاریخی فتح ہے وہیں دوسری جانب یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہونے والا پہلا وائٹ واش ہے۔

18  دسمبر 2022 کی اس تصویر میں انگلش بلے باز ہیری بروک کراچی ٹیسٹ کے دوران سنچری بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے(اے ایف پی)

انگلینڈ نے کراچی میں کھیلے جانے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

ایک جانب جہاں یہ انگلینڈ کے لیے تاریخی فتح ہے وہیں دوسری جانب یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہونے والا پہلا وائٹ واش ہے۔

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے صرف 55 رنز درکار تھے جو اس نے صرف دس اوور میں پورے کر لیے۔

انگلینڈ کی جانب سے آج بین ڈکیٹ اور بین سٹوکس نے اننگز دوبارہ شروع کی تو سب کے ذہن میں صرف یہ سوال تھا کہ انگلینڈ باقی رنز کتنے اوورز میں پورے کرے گا اور شاید یہی سوال انگلش بلے بازوں کے دماغ میں بھی تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلش بلے بازوں نے ’بیزبال‘ کرکٹ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستانی بولرز کی گیندوں کو باؤنڈری کا راستہ دکھانا شروع کیا تو یہ سلسلہ بغیر کسی وقفے کے ہدف کے کامیاب تعاقب پر ہی مکمل ہوا۔

پاکستان نے میچ کی پہلی اننگز میں 304 جبکہ دوسری اننگز میں 216 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 354 جبکہ دوسری اننگز میں 170 رنز بنا کر نہ صرف کراچی ٹیسٹ اپنے نام کیا بلکہ پاکستان کو سیریز میں تین صفر سے بھی شکست دے دی۔

اس میچ کی خاص بات انگلینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ریحان احمد کی بولنگ تھی جنہوں نے پہلی اننگز میں پاکستان کی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ