کانگیر: کشمیر میں سردی کا قابلِ اعتماد توڑ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں لوگ سردیوں میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے کوئلے سے بھرا ایک روایتی برتن استعمال کرتے ہیں، جسے مقامی طور پر ’کانگیر‘ کہا جاتا ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ سرد موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے روایتی طریقے اپناتے ہیں اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے کوئلے سے بھرا روایتی برتن استعمال کرتے ہیں، جسے مقامی طور پر ’کانگیر‘ کہا جاتا ہے۔

روایتی کانگیر جلا کر کوئلے کو گرم رکھنا یہاں کا ترجیحی طریقہ ہے کیونکہ یہاں پر جدید آلات کو زیادہ مہنگا اور ناقابلِ بھروسہ سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر 40 دن کے ’چِلائی کلاں‘ کے دوران جب درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے، کانگیر کسی نعمت سے کم نہیں۔

کانگیر ایک پورٹ ایبل ہیٹر ہے اور لوگ جہاں بھی جاتے ہیں، اسے ساتھ لے جاتے ہیں۔ اس کا قطر تقریباً چھ انچ (150 ملی میٹر) ہوتا ہے۔

یہ مختلف قسموں میں آتی ہے، بچوں کے لیے چھوٹے اور بڑوں کے لیے بڑے سائز میں بنائی جاتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ گرمائش استعمال کرنے کے لیے، کانگیر کو روایتی طور پر کسی کمبل کے نیچے لے جایا جاتا ہے۔ یہ خود کو گرم رکھنے کا ایک مقبول ذریعہ ہے کیونکہ یہ سستا اور پورٹ ایبل ہے۔

کانگیر مختلف رنگوں اور سجاوٹ میں آتی ہیں اور تہواروں اور رسومات میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ یہ کشمیری روایت کا حصہ ہے اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی اس کی مانگ میں کمی نہیں آئی ہے۔

کانگیر بنائی کیسے جاتی ہے؟

کانگیر بنانے کا عمل موسم خزاں میں شروع ہوتا ہے، جس کا پہلا مرحلہ کھیتوں میں اختر کی چھڑیاں کاشت کرنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمع شدہ اختر کی چھڑیوں کو بعد میں تقریباً 24 گھنٹے تک ابالا جاتا ہے۔ اس کے بعد کارکن ان ابلی ہوئی چھڑیوں کی جلد کو چھیلتے ہیں۔

اختر کی چھڑیوں کو چھیلنے کے عمل کے بعد، انہیں اس وقت تک خشک کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے جب تک کہ انہیں کاریگروں کے پاس نہ بھیجا جا سکے، جو بعد میں ان چھڑیوں کو مٹی کے برتن کے گرد بُن کر کانگیر بناتے ہیں۔

مٹی کے برتنوں کو ڈھالنے اور فائر کرنے کے بعد، کاریگر ان کے ارد گرد ویکر ورک مکمل کرتے ہیں۔

قصبہ چراری شریف ایک مخصوص قسم کی کانگیر کے لیے مشہور ہے، جسے ’چرار کنگر‘ کہا جاتا ہے۔

یہ شعبہ منظم نہیں ہے لیکن مختلف سرکاری سکیموں کے تحت اس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک کانگیر کی قیمت 250 روپے سے 5000 روپے تک ہوتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا