کراچی آٹو شو: ونٹیج اور موڈیفائیڈ گاڑیوں کا حسین امتزاج

آٹو شو میں 1960 کی دہائی سے اب تک کی قدیم اور جدید گاڑیوں کا امتزاج دیکھنے کو ملا جبکہ 1960 کے ماڈل کی ایک ایس ایل پگوڈا نے نمائش میں جان  ڈال دی۔

کراچی میں پورٹ گرینڈ کے مقام پر پاک وہیلز کی جانب سے منعقدہ دسویں آٹوشو میں تین سو سے زائد گاڑیاں نمائش کا حصہ بنیں جن میں حاضرین نے خاصی دلچسپی دکھائی۔

آٹو شو میں 1960 کی دہائی سے اب تک کی قدیم اور جدید گاڑیوں کا امتزاج دیکھنے کو ملا جبکہ 1960 کے ماڈل کی ایک ایس ایل پگوڈا نے نمائش میں جان ڈال دی۔

گاڑیوں کی نمائش میں پرانی، موڈیفائیڈ اور ایکزاٹیک کارز کی اقسام موجود تھیں۔ اس کے علاوہ سپورٹس بائکس کی منفرد اقسام بھی موجود تھیں جسے دیکھنے والے داد دیے بنا نہ رہ سکے اورفراٹے بھرتی ہارلی  ڈیوڈسن نے تومیلہ ہی لوٹ لیا۔

پاک وہیلز کے سی ای او سنیل سرفراز منج نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا: ’ونٹیج گاڑیاں نایاب گاڑیاں ہوتی ہیں اور گاڑیوں کے شوقین افراد اپنے پاس رکھتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ نمائش میں سب سے منفرد کار 1960 کے ماڈل کی ایس ایل پگوڈا ہے جوسرخ رنگ کی مرسڈیز ہے۔

’پوری دنیا میں یہ محدود تعداد میں پائی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں صرف تین ایس ایل پگوڈا ہیں-‘

سنیل منج کے مطابق ایس ایل پگوڈا کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں اس لیے بھی نایاب سمجھی جاتی ہیں کیونکہ ان کے پارٹس آسانی سے نہیں ملتے-

’آٹو شو کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی چھت تلے حاضرین کو ساری گاڑیاں دیکھنے کو مل جائیں۔‘

تمام گاڑیوں کے درمیان ونٹیج کلاسک کاروں کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں لوگوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کلاسک کاروں کی بہت بڑی رینج میں سے چمچماتی 1965 کی مسٹینگ، 1947 کی ایم جی ٹی سی، مرسیڈیز، 1965 ڈوج، فوکسی سمیت تقریباً 50 فور وہیلرز موجود تھی۔

نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے اپنی من پسند گاڑیوں کو دیکھ کر پھولے نہ سمائے اور سیلفیز لینے میں مصروف نظرآئے-

کچھ شرکا کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ایسے ہیں کہ گاڑی خریدنے کی سکت نہیں رہی اس لیے انہیں یہاں دیکھنے چلے آئے۔

منتظمین کے مطابق آٹو شو ایک دن پر محیط ہوتا ہے جبکہ 2013 میں پہلے آٹو شو کا انعقاد کیا گیا تھا جو خاصا مقبول ثابت ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا