برطانیہ کے ’تاریخی‘ راکٹ مشن کو ناکامی کا سامنا

برطانیہ کا اپنی زمین سے پہلی بار زمین کے مدار میں راکٹ بھیجنے کا تاریخی تجربہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔

17 جنوری 2021 کی اس تصویر میں ورجن آربٹ کے لانچر ون راکٹ ’کوسمک گرل‘ کی لانچنگ کا منظر۔ اس راکٹ کو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے لانچ کیا گیا تھا (اے ایف پی)

برطانیہ کا اپنی زمین سے پہلی بار زمین کے مدار میں راکٹ بھیجنے کا تاریخی تجربہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ راکٹ کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ کر تجربے میں ناکامی کی وجہ ایک ’نقص‘ تھا۔

تجربے کے منتظم ادارے ورجن آربٹ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’بظاہر ہمیں ایک نقص کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے ہمیں مدار میں پہنچنے سے روک دیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ لانچ برطانیہ کے جنوب مغربی ساحلی علاقے نیوکوئے سے کی گئی تھی۔

لانچ کے موقعے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جہاں سے ورجن لانچر ون راکٹ روانہ کیا گیا۔

یہ راکٹ تبدیل شدہ بوئنگ 747 کے پروں کے نیچے نصب تھا، جسے بحر اوقیانوس کے اوپر چھوڑا گیا۔

ورجن آربٹ کے ڈائریکٹر آف سسٹمز انجینیئرنگ اینڈ ویری فیکیشن کرسٹوفر ریلف کا کہنا ہے کہ ’بظاہر لانچر ون کو ایک ’نقص‘ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم اس حوالے سے ملنے والے ڈیٹا اور معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘

برطانیہ کے تجربے کی ناکامی یورپ کے خلائی منصوبوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

اس سے قبل  دسمبر میں اٹلی کے تیار کردہ ویگا سی راکٹ کو بھی فرینچ گیانا سے لانچنگ کے بعد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ان راکٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی