کراچی میں’پانی روکو اور نکالو‘ کا دن

کراچی کے کئی علاقے بدھ کی صبح تک زیر آب تھے اور متاثرہ علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ  کے تحت گھروں سے پانی نکالتے نظر آئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیر اور منگل کو شدید بارش سے جڑے حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں120 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں 24 گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شدید بارش کے نتیجے میں ملیر تھڈو ڈیم بھر گیا اور پانی کا ریلا ناردرن بائی پاس کے قریب سپر ہائی وے پر داخل ہو گیا۔

کراچی کے کئی علاقے بدھ کی صبح تک زیر آب تھے اور متاثرہ علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ  کے تحت گھروں سے پانی نکالتے نظر آئے۔

اس تمام صورت حال میں سندھ حکومت کے ناقص کارکردگی رہی۔ بارش کے باعث واٹر بورڈ کے دھابیجی اور حب پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا جس سے شہر کو 190 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان