گوادر کو بجلی کی فراہمی: پاکستان اور ایران میں معاہدہ طے

پاکستان کی وزارت توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے تحت ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔

12 اپریل، 2017 کو کھنیچی گئی اس تصویر میں گوادر کی طرف جانے والی سڑک نظر آ رہی ہے (روئٹرز)

پاکستان کی وزارت توانائی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے تحت ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔

پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر بلوچستان کے علاقے گوادر کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 10 مارچ کو ایران پہنچے تھے۔

وزارت توانائی نے بیان میں بتایا کہ خرم دستگیر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان تین سیشن ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا: ’ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان پیر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔‘

پاکستانی وزارت نے مزید کہا کہ دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات کی۔

بیان میں کہا گیا ’اس منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ گوادر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوش حال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان