بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی

28 سالہ پاکستانی کپتان نے ایوارڈ اپنے والدین، مداحوں اور پاکستانی عوام کے نام کیا ہے۔

بابر اعظم نے 31 مئی، 2015 کو کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا (بابر اعظم / انسٹاگرام)

حکومت نے جمعرات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کھیل کے میدان میں ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا ہے، جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے سب سے کم عمر ترین شخصیت بن گئے۔

ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے، جسے عام طور پر ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تقریب میں دیا جاتا ہے۔

 یہ دن 1940 میں قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جب ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد خود مختار ریاست کے قیام کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔

28 سالہ بابر اعظم نے یہ اعزار حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستانی عوام کے لیے ہے۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کے لیے مبارک باد کے پیغام میں لکھا: ’سول ایوارڈز سے نوازے جانے پر مبارک باد۔‘

بابر اعظم نے 31 مئی، 2015 کو کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

نومبر 2020 میں انہیں پاکستان کا ٹیسٹ کپتان نامزد کیا گیا جس کے بعد ان کو تمام فارمیٹس کی ٹیموں کی قیادت سونپ دی گئی۔

اپریل 2021 میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے بابر نے اپنی 76 ویں اننگز میں 13ویں او ڈی آئی سنچری سکور کرنے کے بعد اس ریکارڈ تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

سیریز کے اختتام پر وہ 865 پوائنٹس کے ساتھ انڈین بلے باز وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

14 اپریل، 2021 کو بابر اعظم نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری سکور کی۔

25 اپریل، 2021 کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی 52ویں اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم کے ساتھ قومی خواتین ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کو بھی کرکٹ کے میدان میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

حکومت نے نابینا پاکستانی کرکٹر مسعود جان کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔

یہ اعزاز آرٹ، سائنس، ادب، کھیل اور نرسنگ کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو دیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ